رمشا خان نے احد رضا میر سے اپنے رشتے کے بارے میں بتا دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے احد رضا میر سے متعلق اپنے رشتے کے بارے میں بتا دیا

گزشتہ سال رمضان اسپیشل ڈرامہ “ہم تم”  میں رمشا خان اور احد رضا میر کی آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ۔اس ڈرامے کے بعد لوگ ان دونوں کے بارے میں باتیں کرنے لگ گئے۔گزشتہ ایک سال سے  یہ باتیں گھوم رہی ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اوراحد اور سجل کی شادی ختم  ہونے کا  الزام بھی رمشا خان کو دے رہے تھے۔مگر دونوں اداکار کی طرف سے خاموشی تھی دونوں نے اس سلسلے میں کوئی وضا حت نہیں دی تھی ۔ رمشا خان نے آخر کاراپنے اور احد رضا میر کے رشتے کے معاملے  پراپنی  چپ توڑ دی ہے۔

 جب وہ عید الاضحی پراپنی  ریلیز ہونے والی فلم “تیری میری کہانیاں ” کی پرمو شن میں مصروف تھیں اس  فلم کی ہدایات مرینہ خان نے دیں ہیں جبکہ اسے واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے۔ تیری میری کہانیاں کی دوسری فلم پسوری ہے اس فلم میں رمشا خان اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس دوران ایک انٹرویو دیتے ہوئے رمشا خان سے احد رضا میر اور ان کے رشتےکے حوالے سے میزبا ن نے سوال کیا؟

Ramsha Ahad relationship

اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ احد اور وہ بہت اچھے دوست ہیں لیکن دونوں ہرگز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ ڈرامہ انڈسٹری میں دو اداکار ایسے ہیں جو  ان کے بہت قریبی دوست ہیں جن میں سے ایک یمنیٰ زیدی ہیں جبکہ دوسرے احد رضا میر ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا   کہ ‘جب بھی ان کو کسی بھی حوالے سے کوئی مشورہ کرنا ہوتاہے  تووہ  ان دونوں کو کال کرلیتی ہیں وہ اور احد صرف اچھے دوست ہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی میری  زندگی میں کوئی خاص شخص نہیں ہے، اس وقت میری ساری توجہ اپنے کیریئر پر ہے

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago