رحیم یارخان: شوہر کے جھگڑوں سے تنگ خاتون سب انسپکٹر نے خودکشی کرلی

ملک میں خودکشیوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ، ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کررہا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے۔ کہیں خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقیاں بنتی ہیں تو کہیں معاشی مسائل ۔۔۔حالیہ دنوں میں رحیم یار خان کے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں تعینات مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک لیڈی سب انسپکٹر میری روز نے گھریلو ناچاقی پر موت کو گلے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق میری روز نے مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لی تھیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے شیخ زاید اسپتال ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرکے زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن لیڈی سب انسپکٹر جانبرنہ ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کی اپنے خاوند پولیس انسپکٹر سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔

Image Source: Screengrab

واضح رہے کہ خاتون سب انسپکٹر کا شوہر دلاور بھی اسپیشل برانچ لاہور میں سب انسپکٹر ہے، واقعے سے ایک روز قبل دونوں میاں بیوی کے درمیان موبائل فون پر مبینہ طورپر جھگڑا ہوا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سب انسپکٹر میری روز نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جسے حالت نازک ہونے پر طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون سب انسپکٹر میری روز جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔

Image Source: Screengrab

دلاور ایک روز قبل ہی رحیم یارخان سے ڈیوٹی پر لاہور گیا تھا جس کے بعد سب انسپکٹر میری روز ڈیوٹی پر تھانے چلی گئی اور وہاں سے پولیس لائن بھی گئی۔ اس دوران اس نے اپنے ڈرائیور سے بھی کہا تھا کہ اگر اسے اس سے کوئی شکایت ہے تو وہ اسے معاف کردے۔جس کے بعد میری روز نے گھر آکر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ مرنے سے پہلے خاتون سب انسپکٹر نے اپنے بیڈ روم کے آئینے پر سرخ لپ اسٹک سے ایک تحریر بھی لکھی جس میں مرحومہ نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے۔ مرحومہ نے اپنی والدہ کے نام پیغام میں لکھا کہ ماں معذرت ، دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھا سکے، میری بیٹیاں میری قبر پہ ضرور آئیں گی۔

مزید پڑھیں: شوہر کی دوسری شادی ، بیوی کا دالخراش انتقام

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ہمارے معاشرے میں خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے جبکہ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ گزشتہ دنوں کراچی میں پیش آیا،جس میں کورٹ میرج کرنے کے صرف دو دن بعد نوجوان 5 منزلہ عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ نوجوان کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو پولیس نے عمارت سے دھکا دیا، والد کا کہنا تھا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی جس پر اس کی بیوی آسیہ کے گھر والوں نے مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ عدالت میں بھی لڑکی نے نبیل کے حق میں بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago