ماہرہ خان نے مقتول جبران آغا کے حق میں آواز بلند کردی

صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے پیش آیا قتل کا ایک ہولناک واقعہ جس میں ایک بااثر شخص کے بیٹے نے 17 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ عید کے تیسرے روز کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر پیش آیا جس میں 17 سالہ جبران آغا نامی نوجوان کو ہوبیر خان نامی ایک بااثر شخص نے کسی نجی معاملہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور بعدازاں اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بعدازاں اس واقعے پر جسٹس فور جبران کے نام سے ایک ٹرینڈ چلایا گیا اور لوگوں جبران کے لئے انصاف کی آواز بلند کی۔ اب اس واقعے میں ایک بڑی آواز بھی جڑگئی ہیں اور وہ نام ہے فلمی اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے اس پورے معاملے پر جبران آغا کے لئے انصاف کی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ملوث لوگوں کو مثال بنا دینا چاہئے۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر انسانی حقوق شریں مزاری کو مخاطب کرتے ہوئےمزید کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں، ان کو بلکل نہ چھوڑا جائے۔ اس حوالے سے انہوں کچھ اشعار بھی لکھے۔ جس میں انہوں نے قتل کے احتساب کی بات کی۔

البتہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی جبران آغا اور ان کے خاندان کے حق میں انصاف کی آواز بلند کرچکے ہیں۔

یاد رہے یہ پورا معاملہ گزشتہ ہفتے عمادالدین نامی شخص، جو مقتول جبران آغا کے استاد اور دوست نے معروف اینکرر اور ہوسٹ وقار ذکاء کو ایک لائیو سیشن انٹرویو میں واقعہ بیان کیا تھا، جس میں انہوں کہا کہ ہوبیر کاکڑ کا خاندان بااثر ہے، ہوبیر کاکڑ نے پہلے جبران آغا کو زخمی کیا اور پھر وہاں پر اپنی گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا اگرچہ وہ گاڑی اس وقت بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔ جبکہ جبران آغا نے زخمی حالت میں اپنے دوست عثمان، شاہجہان اور سیلمان کو فون کیا اور مدد کے لئے بلایا۔ جس پر وہ تینوں وہاں پہنچے اور جبران کو اسپتال لیکر گئے اور جہاں ہوبیر کاکڑ پہلے سے ہی موجود تھا پھر ہوبیر کاکڑ نے دوبارہ چھریوں سے حملہ کیا جس سے عثمان زخمی ہوا اور جبران آغا دم توڑ گیا تھا اور عثمان ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ہوبیر کاکڑ اور اس کی فیملی نامعلوم مقام پر اب منتقل ہوچکی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago