پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ایک بار پھر سے بڑا اقدام۔ ملک بھر میں چینی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی۔ موبائل ایپلیکیشن کو بند کرنے کی وجہ وہاں پر موجود نامناسب اور غیراخلاقی مواد کی موجودگی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب ٹک ٹاک انتظامیہ کو نامناسب اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے لئے درخواست کی گئی تھی تاہم پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی صورت میں اس اقدام کو اُٹھایا گیا ہے۔
پاکستان تیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کی گئی، جس میں پریوینشن آف الیکڑانک کرائم ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کک روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک۔ٹاک موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ تک رسائی کو ہلاک کردیا ہے۔
اس حوالے جارج پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا یے کہ پی ٹی اے نے مذکورہ کاروائی پلیٹ فارم پر نہ مناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم جے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ماہ 28 جون کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک شہری کی درخواست پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، جس کے خلاف پی ٹی اے نے بھی درخواست دائر کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ درخواست گزار کی شکایت پر پی ٹی اے نے فیصلہ کرنا ہے، جس کے بعد درخواست گزار سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلر نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے، ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو واپس لے لیا تھا۔
یاد رہے پشاور ہائیکورٹ نے 11 مارچ کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد کے باعث پابندی عائد کردی تھی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز ہمارے معاشرے کے لئے قابل قبول نہیں، ان ویڈیوز سے ہمارے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے، لہذا اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
بعدازاں پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر 10 روز تک ٹک ٹاک سروس معطل رہنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک انتظامیہ سے غیراخلاقی اور نازیبا مواد پر بات چیت اور عملی اقدام کی یقین دہانی پر عدالت نے موبائل ایپلیکیشن سے پابندی کو فوری ختم کردیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ برس جب پہلی بار ٹک ٹاک کی سروس پر پابندی عائد کی گئی تھی، تو اس ہی روز پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے 10 ملین فالورز ہوئے تھے، وہ پاکستان میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ٹک ٹاکر تھیں، تاہم اس ہی روز پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس پر لوگوں کی جانب سے جنت مرزا کو لیکر کافی مزاحیہ میمز شئیر کئے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…