دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لئے انتہائی خوشی کی خبر، کیوں کہ سال 2020 میں کارکردگی کے بنیاد پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا ہے، یعنی اس وقت پاکستان اسٹال ایکسچینج سرمایہ کاری کے اعتبار ایشیاء کی بہترین منڈی بن چکا ہے، جبکہ اگر عالمی اعتبار سے بات کی جائے تو سال 2020 میں پاکستان ایکسچینج کا نمبر کارکردگی کے حساب سے چوتھا رہا ہے۔ اگرچہ اس کامیابی کے یوں تو کئی اہم عوامل ہیں البتہ پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف زبردست حکمتِ عملی اور پھر کامیابی ان سب میں سب سے اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔
مارکیٹ کرنٹ ویلتھ نیٹ ڈاٹ کام کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کی اسٹاک ایکسچینج نے سال 2020 میں بہترین کارکردگی دیکھائی ہے، اگر صرف پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہائی ریٹرن آن انویسٹمنٹ ملا ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈکس نے سال 2020 میں ریٹرن آن انویسٹمنٹ ڈالر کے اعتبار سے %38.5 رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے بعد پورے ملک میں ایک بار پھر سے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ماضی میں جو نقصان اٹھایا تھا، اس کے مقابل میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مارکیٹ انتہائی مضبوط اور مثبت انداز میں اوپر کی طرف گئی، اور کچھ ہی عرصے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیاء کارکردگی کے اعتبار سے ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی۔ اگر لاک ڈاؤن سے پہلے یعنی مارچ کے مہینے سے موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کا موازنہ کیا جائے تو مارکیٹ کی اس وقت پوزیشن مارچ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ بہتر ہوئی ہے۔
اس ہی حوالے سے ٹھنڈرا فونڈر جو ایک سوئیڈش منی مینیجر کمپنی ہے اس کی جانب سے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی فرنٹیئر فنڈ میں بھی سب سے زیادہ حصہ بھی موجود ہے۔
جبکہ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ٹھنڈرا چیف انویسٹمنٹ آفیسر ماٹیاز مارٹنسسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے یوں تو دنیا میں اس وقت ہر چیز کو متاثر کر رکھا ہے لیکن گزشتہ برس جولائی سے ہماری یہ بحث جاری ہے کہ آنے والے 4،5 سال پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھے ہونگے تاہم اب دیکھنا ہوگا کہ بیرونِ مُلک سے سرمایہ کار پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آتے ہیں یا نہیں۔
سی ای او/ ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پاکستان نے بہترین انداز میں کورونا وائرس پر قابو پایا ہے جبکہ پاکستانی معیشت کی بات کی جائے تو دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا وائرس کے بعد پاکستانی معیشت بڑی مضبوط ہوکر سامنے آئی ہے، جبکہ جو بیرونی سرمایہ کے پچھلے کئی برسوں سے شئیرز بیچ رہے تھے اب وہ تمام 2020 اگست میں سے بڑے خریدار بن کر سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے سال 2020 میں اپریل سے اگست کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 52 فیصد یا 14000 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر کل کی ہی بات کی جائے یعنی 1 ستمبر 2020 کی تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 41،377 پر بند ہوئی جبکہ اگر لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے سے ایک روز پہلے کا احوال دیکھا جائے تو 24 مارچ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 27،267 پوائنٹس کی کم سطح پر بند پوئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…