نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا زبردست لوہا منوایا ہے وہیں ان کی شادی کی بھی ہر جگہ چرچہ رہی تھی۔ البتہ حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اچانک شوہر نک جوناس کا نام ہٹا لیا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ کی ازواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھیں کہ کہیں اداکارہ کی طلاق تو نہیں ہوگئی ہے؟
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹااگرام سے اپنے نام کے ساتھ جوناس اور چوپڑا دونوں کو ہٹا لیا گیا تھا، جس کے بعد مداحوں میں واضح بےچینی دیکھی گئی تھی، اگرچے اداکارہ کی جانب سے کسی بھی حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم اداکارہ کی والدہ نے ان تمام قیاس آرائیوں کو بکواس قرار دیتے ہوئے، افواہوں نہ پھیلانے کی درخواست کی تھی۔
بعدازاں امریکی گلوکار نک جوناس کی جانب سے انسٹاگرام پر ورزش کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی تھی، اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لکھا تھا کہ وہ ہاتھوں میں مرگئیں۔ جس کے بعد یہ بات کافی حدتک واضح ہوگئی کہ طلاق کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں۔ البتہ اداکارہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تردید یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
اس سلسلے میں اب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے تمام ماجرے کا خلاصہ خود کر دیا اور حقیقت سے آگاہ کر دیا ہے، حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر کا نام ہٹانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک ہی ’’یوزر نیم‘‘ رکھنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے انسٹاگرام سے اپنے نام کے ساتھ لگا ’’جونس‘‘ ہٹا دیا تھا۔
اس موقع پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی ایک چھوٹی سی تفریح کس طرح لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گئی تھی۔
واضح رہے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی طلاق کے حوالے سے یہ کوئی بار افواہیں سامنے آئی ہوں۔ اس حوالے سے اپریل 2019 میں، جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ایک میگزین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے، جس کے ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں طلاق لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا نک جوناس بولی ووڈ میں کام کریں گے؟ ارادے بتا دیئے
میگزین نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اگر طلاق ہو جاتی ہے تو یہ پیسے کی جنگ ہوگی کیونکہ جوڑے نے شادی سے پہلے کوئی معاہدہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔
یاد رہے پریانکا چوپڑا اور نک جوناس دسمبر 2018 میں 6 کی ڈیٹنگ کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی تقریبات کی میڈیا میں کافی چرچہ رہی تھی، یہ شادی دو مختلف ثقافتوں پر مبنی تھی، خوبصورت رنگارنگ تقریبات نے جہاں سرخیوں میں جگہ سمیٹیں وہیں ہر مداح کے دلوں کو چھوا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…