صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ‘کورولش عثمان’ کے سیٹ کا دورہ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ کے سیٹ کا دورہ کیا اور ڈرامے کی کاسٹ سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر عارف علوی 14 اگست کو ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے تھے جہاں انہوں نے ترک قیادت سے دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطٰی و افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دورہ ترکی کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے مقبول ڈرامے ‘کورلش عثمان’ کی کاسٹ سے بھی ملاقات کی۔

Image Source: Facebook

شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے سیکوئیل ‘کورلش عثمان’ کے ہدایت کاراور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا پر عارف علوی کی تصاویر شیئر کیں۔

مہمت بوزداغ نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے سیٹ کا دورہ کرنے پر میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ محترمہ ثمینہ علوی کا مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈرامے سے متعلق ڈاکٹر عارف علوی کی دلچسپی کے لیے بھی ان کا شکر گزار ہوں۔ مہمت بوزداغ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ان کے ذریعے میں تمام برادر پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں’

مزید پڑھیں: دیکھیئے حلیمہ سلطان اور ارطغرل کے اردو وائس اوور آرٹسٹ

صدر عارف علوی کے کورلش عثمان کے سیٹ کے دورے کے بعد سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر میں ’عثمان بے‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے براق اوزچیویت ’بالا خاتون‘ کا کردار ادا کرنی والی اوزگے تورر بھی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ موجود ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

عارف علوی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی اس ڈرامے کے سیٹ کا دورہ کر چکے ہیں رواں برس جنوری میں فواد چوہدری نے بھی کورلش عثمان کے اداکاروں سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی کے سیکوئل‘ ’کورلش عثمان‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ کورلش عثمان کے 2 سیزن نشر ہوچکے ہیں جن میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کے باعث اس کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی۔

مزید پڑھیں: دل دل پاکستان ،جان جان پاکستان ارطغرل غازی کے کردار عبدالرحمان کی زبان پر آگیا

اس ڈرامے کے پروڈیوسر محمد بوزداغ کا کہنا ہے کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کرکے تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا اور اب یہ تاریخی تُرک سیریز، جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کرکے نجی چینل پر نشر کی جا رہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago