عید کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف انکشافات کروں گی

حریم شاہ کو اگر پاکستان کی سب سے مقبول ترین ٹک ٹاکر کے ساتھ سب سے زیادہ اسر و رسوخ والی ٹک ٹاکر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ کیونکہ بڑے بڑے سیاستدانوں جن کی رسائی کسی عام آدمی کے لئے مکمن نہیں وہاں ان کے ساتھ ملاقاتیں اور ٹک ویڈیوز بنانا تو گویا ان کے دائے ہاتھ کا کام ہے۔

البتہ بات صرف یہی تک ہی محدود نہیں ہے، اصل معاملہ تو ان ملاقاتوں کے بعد شروع ہوتا ہے جب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ان شخصیات کے حوالے سے خطرناک قسم کے انکشافات کرتی ہیں اور اس کی سب سے بڑی مثال حالیہ کراچی میں فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات ہے، جس میں انہوں نے ایک۔ جانب ڈاکٹر فاروق ستار کی مہمان نوازی کی تعریف کی تو دوسری جانب یہ بھی سب کو بتا دیا کہ ان کا نمبر فاروق ستار نے موبائل میں نمبر ناٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی وزراء کے ساتھ ان کی ویڈیوز کون بھول سکتا ہے۔

تاہم اب حریم شاہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید کے بعد اب باری ہے پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کی۔ حریم شاہ کے مطابق وہ اس عید کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے اہم انکشافات کریں گی۔

ایکسپریس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پسندیدہ جماعت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے ساتھ ہی ان کی تمام تر ہمدردیاں بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے تاکہ آئندہ ہونے انتخابات میں بھی وہ حکومت بناسکیں۔

واضح رہے کراچی آنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ناصرف ان کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو پسند ہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی ان کی پسندیدہ سیاسی جماعت بھی ہے۔ جبکہ اس بار انہوں نے اپنی رائے کو تبدیل کرلیا ہے۔ ساتھ ہی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ بلاول ان کو کافی پسند ہیں پر وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago