پی آئی اے والے محض سیاست کررہے ہیں، والد جاں بحق پائلٹ سجاد گل

گزشتہ جمعہ میں کراچی میں پیش آنے والے فضائی حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار جانے والے پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی نے پی آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

جاں بحق پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات میں پی آئی اے انتظامیہ پر برس پڑے کہا کہ پی آئی اے کے اعلی حکام جو انکوائری کرکے ٹوئٹر پر لیک کر رہے ہیں، وہ لوگ طیارے حادثے کی کیا انکوائری کریں گے۔ میرا بیٹا ایک پروفیشنل پائلٹ تھا، دوران پرواز سب کچھ بتارہا تھا کہ ایک انجن میں کچھ مسئلہ کررہا ہے ۔ موت اس کو بلکل اپنے سامنے نظر آرہی تھی لیکن پھر بھی وہ گھبرایا نہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی امید ہے۔ وہ اس معاملے میں انصاف دلوائیں۔

اس حوالے سے جاں بحق پائلٹ سجاد گل کے والد نے پی آئی اے کے دوہرے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ قومی ائیرلائن پی آئی آے ایک دن سجاد گل کو قومی ہیرو کر درجہ دیتی ہے اور پھر دوسرے روز ان کو میرے بیٹے کی غلطیاں یاد آجاتی ہیں۔ اس نے اپنی جان دے دی اور آبادی کو بچالیا جبکہ انکوائری کرنے والے پائلٹ کو ذمہ دار ٹھرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ البتہ دوسری جانب یہ بھی شکوہ کیا کہ سجاد گل سے پی آئی اے کی انتظامیہ روزانہ 17 گھنٹے سے زائد کام کروا رہی تھی۔ میرے بیٹے نے پچھلے سال ایک ہزار گھنٹہ پرواز کی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ان کا بیٹا سجاد گل ایک انتہائی محنتی اور ایماندار انسان تھا، وہ بیٹے کے ساتھ میرا دوست بھی تھا۔ ڈیوٹی پر جانے سے قبل مجھے پیسے دے کرگیا کہ میں بیوی، بچوں کو عیدی دے دوں۔

یاد رہے رہے 22 مئی بروز جمعہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 8303 جو کریو سمیت99 مسافروں کو لاہور سے کراچی لے کر آرہا تھا۔ کراچی ائیرپورٹ پہنچے پر اس کو فنی خرابی پیش آئی جس کے نتیجے میں جہاز گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں عورتوں اور بچوں سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دو افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago