ورلڈکپ میں نسیم شاہ کا متبادل کون ہو گا ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ۔

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ سے ابھرتے ہوئے پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں بھی ایک اہم اور نمایاں اضافہ ہیں جنہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ مل کر فاسٹ بولنگ کے شعبے کو طاقت بخشی ہے۔ نسیم شاہ کو شاہین اور حارث رؤف کے ہمراہ پاکستان کے تین رکنی فاسٹ باؤلنگ اٹیک کا لازمی جزو تصور کیا جاتا ہے۔

Image Source:Circket Pakistan

ایشیاکپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں ںسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلےکا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ نسیم شاہ دو سے تین ہفتے کے اندر فٹ ہو جائیں گے اور ورلڈ کپ کے ابتدائی ایک دو میچوں کے سوا بقیہ ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پورے ایونٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق فاسٹ بولر کے طبی معائنے اور سکین سے انکشاف ہوا ہے کہ اُن کے دائیں کندھے کے زخم کافی زیادہ خراب ہیں جتنا ابتدائی طور پر خدشہ تھا۔

ذرائع کے مطابق کولمبو سے وطن واپسی پر دبئی میں نسیم شاہ کی ایم آر آئی کروائی گئی، دبئی میں ہونے والی ایم آر آئی رپورٹ کلئیر نہیں آئی۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کندھے کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان آگیا ہے۔

PCB Naseem Shah Injury

نسیم شاہ سے متعلق پی سی بی کا فیصلہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پرنظر رکھے ہوئے ہے، نسیم شاہ کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر دوسرے ڈاکٹرز اور ماہرین سے بھی رائے لے سکتا ہے لیکن دبئی میں کیے گئے طبی معائنے اور سکینز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کندھے کی چوٹ فاسٹ بولر کو باقی سال کے لیے کرکٹ سے دور رکھ سکتی ہے۔اگر مزید طبی معائنے کے نتائج نے بھی پہلے کے سکین کی تصدیق کی تو نسیم شاہ کو ایک طویل عرصے تک کھیل سے وقفہ لینا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

 پی سی بی جلد نسیم شاہ سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گا، نسیم شاہ کی رپورٹس معائنے کے لیے انگلینڈ بھجوا دی گئی ہیں، انگلینڈ میں جائزے کے بعد نسیم شاہ سے متعلق حتمی رائےقائم کی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل پینل مزید جانچ کے بعد فاسٹ باؤلر کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

نسیم شاہ ورلڈ کپ اور آسٹریلیا سیریز سے باہر

نسیم کی غیرموجودگی پاکستان کے لیے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ قومی ٹیم کو فی الوقت ان کا مناسب متبادل بھی دستیاب نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال کے اختتام پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ ان ورلڈ کپ اور پھر آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے نسیم شاہ کا دستیاب نہ ہونا پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ سکواڈ کو ایک بڑا دھچکہ سمجھا جا رہا ہے۔نسیم شاہ کا پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن سے بھی باہر رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے ورلڈکپ  اسکواڈکا اعلان اگلے تین سے چار  روز  میں ہوگا، قومی اسکواڈ میں زمان خان کی شمولیت کا امکان ہے۔ ایشیا کپ میں حصہ  لینے  والے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، نسیم شاہ اگر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تو  چار فاسٹ بولرز کے نام مشاورت کے لیے موجود ہیں، زمان خان، حسن علی، محمد حسنین اور  شاہ نواز دھانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورت ہوچکی ہے۔

۔نسیم کی غیرموجودگی ورلڈ کپ میں بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ قومی ٹیم کو فی الوقت ان کا مناسب متبادل بھی دستیاب نہیں ہے۔

تیز باؤلنگ کے لیے مشہور نسیم شاہ کے ممکنہ متبادل احسان اللہ اور محمد حسنین ہو سکتے تھے لیکن یہ دونوں بھی اس وقت انجری کا شکار ہیں لہٰذا ایسی صورت میں بورڈ کے لیے ان کے متبادل کا انتخاب بڑا مشکل لمحہ ہوگا۔۔

ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر شائقین کرکٹ بھی مایوس ہیں اور شائقین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago