دس سالہ ہونہار پاکستانی طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

مملکتِ خداداد پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے جہاں دنیا کی بہترین اور نایاب چیزوں سے نوازا ہے وہیں اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو باصلاحیت اور بہترین دماغ اور بہترین ذہنوں سے نوازا ہے جنہوں نے مختلف ادوار پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ جبکہ اس قوم کے بچے بھی قابلیت کے اعتبار سے کسی سے زرہ بھی کم نہیں، ارفہ کریم رندھاوا ہو، یا شاہیر نیازی یا پھر شاہ میر عامر، انہوں اپنی قابلیت کے باعث پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

اس اس ہی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے اور وہ نام ہے پاکستانی نژاد برطانوی ندوب گل کی، جو ہیں تو ابھی محض دس برس کے لیکن کارنامہ ایسا سرانجام دیا ہے کہ آج پوری پاکستانی قوم کا فخر بن گئے ہیں۔

ریاضی یا میتھامیٹکس وہ سب مضمون جس کے بارے میں عام تصور ہے کہ یہ تھوڑا نہیں بلکہ تھوڑے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے، پر 10 سالہ ندوب کے لئے شاید ریاضی کا مضمون دائیں ہاتھ کا کھیل ہو، کیونکہ ندوب نے کارنامہ ہی ایسا سرانجام دیا ہے۔ ندوب کچھ وقت قبل ایک ریاضی کے مقابلے ٹائم ٹیبل میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے دنیا کے سب تیز ٹائم ٹیبلر کا انعام حاصل کیا۔ ناصرف یہ بلکہ دنیا کی مشہورِ ترین گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ نے عالمی ریکارڈ کا اعتراف کرلیا جس کی سند بھی ندوب کو جاری کردی گئی۔

دنیا بھر سے اس مقابلے میں تقریباً 700 کے قریب بچوں نے حصہ لیا جن میں ندوب گل نے محض ایک منٹ کے اندر 196 کے قریب ٹائم ٹیبل حل کرکے کے دنیا کے سب سے تیز ٹائم ٹیبلر کا انعام صاصل کرلیا ہے۔

10 سالہ ندوب گل نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے تمام اساتذہ، والدین اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں اس مقابلے کی تیاری میں ان کی مدد کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ساتھ ہی ندوب گل نے اس بات کا بھی عظم ظاہر کیا کہ وہ آگے چل کر اور بھی زیادہ محنت کریں گے تاکہ پاکستان کا نام مزید روشن ہوسکے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقابلے تحت ان کو ایک منٹ میں محض 160 کے قریب سوالات کا جواب دینا تھا جبکہ انہوں محض ایک منٹ میں 196 کے درست جوابات دیئے۔

جبکہ مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ندوب کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کامیابی پر وہ نے انتہاء خوش ہیں اور بہت فخر محسوس کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج اپنے آپ کو بہت قسمتی سمجھ رہیں ہیں کہ خدا نے ان کو اتنے قابل بیٹے سے نوازا ہے۔ ساتھ ہی ندوب کی والدہ کی بھی ہر والدہ کی طرح خواہش تھی کہ وہ اپنے بچوں کو زندگی میں کامیاب ہوتا دیکھیں ۔ ان کے مطابق آج ان کی خواہش پوری ہوئی ہے، وہ چاہتی تھیں کہ وہ زندگی میں اپنے بچوں کو کامیاب ہوتے ہوئے دیکھیں۔

دوسری جانب ندوب گل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے ہوکر ایک بڑے اسٹرولوجر یعنی ماہر علم نجوم بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ آسمانی شئے کے بارے میں جان سکیں۔ البتہ انہوں نے سب کو یہ پیغام بھی دیا کہ ان کا اس بات پر یقین ہے کہ وہ دنیا میں محنت کرکے ہر چیز حاصل کرسکتا ہے، کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

7 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago