پاکستانی وی ایف ایکس آرٹسٹ کی “شانگ چی” کا سین ری کرئیٹ کرنے پر خوب پذیرائی

“شانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رِنگز “2021 کی ایک امریکی سپر ہیرو فلم ہے جو مارول کامکس پر مبنی ہے اور اس میں شانگ چی کا کردار کافی مشہور ہے۔ حال ہی میں ایک 18 سالہ پاکستانی ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ سہیل خان نے مارول کی شانگچی اور لیجنڈ آف دی ٹین رِنگز کے فائٹ سین کو دوبارہ تخلیق کیا ہے جس کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے۔

پاکستانی نوجوان آرٹسٹ نے چار ماہ قبل یہ سین اپنے یوٹیوب چینل جس کا نام ایس کے گیم آن پر شیئر کیا، سہیل خان نے اپنی ویڈیو میں لکھا کہ ،”یہ شانگ چی کی لڑائی کا ایک سین ہے۔ میں ابھی بھی وی ایف ایکس سیکھ رہا ہوں، لہذا یہ اتنا اچھا نہیں ہے۔ اگر آپ کو یہ پسند ہے تو اسے لائیک کریں”۔ تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ ویڈیو تیزی سے شئیر ہورہی ہے اور اب تک 5,000 سے زیادہ لائکس اور 1,400 سے زیادہ ری ٹویٹس حاصل کرچکی ہے۔

Image Source: Express Tribune

اس ویڈیو میں مذکورہ فلم کے ایک سین کو دوبارہ ری کرئیٹ کیا گیا ہے جس میں شینگچی اور اس کے والد وینو کی فائٹ ہوتی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “وژول ایفیکٹس کے علاوہ، ان کے چہرے کے تاثرات حقیقی اور اصل لگ رہے تھے۔ یہ لوگ زبردست تعریف کے مستحق ہیں”۔سہیل خان کے یوٹیوب چینل میں اینٹ مین، کیپٹن امریکہ، ہیری پوٹر، امبریلا اکیڈمی اور جسٹس لیگ کے سین کو بھی ری کرئیٹ کیا گیا ہے۔

مزید برآں ، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو کافی پسند کر رہے ہیں اور اسے ری ٹوئٹ کر کے پاکستانی نوجوان کے کے کام کو سراہا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رِنگز 16 ستمبر 2021 کو ریلیز ہوئی۔ اس نے دنیا بھر میں 432 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی اور یہ 2021 کی نویں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ قائم کیے جن میں خاص طور پر لیو اور لیونگ کی پرفارمنس، ایکشن سیکوینس کی کوریوگرافی، ہدایت کاری شامل ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago