پاکستانی شوبز ستارے جو موت کے منہ سے بچ نکلے

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ہماری انڈسٹری کے چند فنکار ایسے بھی ہیں جو اپنی حقیقی زندگی میں نہایت خوفناک اور خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئے اور انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔۔۔بے شک جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے !

ہمایوں سعید


19 اکتوبر2014 میں بینکاک میں معروف اداکار ہمایوں سعید کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہمایوں سعید اپنی اہلیہ کے ساتھ شوٹنگ کیلئے مناسب جگہ کی تلاش میں تھے کہ عین اس وقت ان کی کار تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی، اللہ نے ان پر کرم کیا اور اس حادثے میں ان کو صرف معمولی چو ٹیں آئیں۔

عائشہ عمر


ماڈل، اداکارہ اور مزاحیہ ڈرامےبلبلے کی “خوبصورت” عائشہ عمر کو 2015 میں ہائی وے پر سنگین کار حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے ہمراہ اداکار اظفر رحمان بھی تھے جنھیں بہت سی چوٹیں بھی آئیں۔ اگرچہ ایکسیڈنٹ سے عائشہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں لیکن شدید زخمی ہوگئیں اور انکی کولربون 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔

جویریہ عباسی


اداکاری میں منفرد انداز اپنا نے والی جویریہ عباسی بھی خوفناک کار حادثے کا شکار ہوچکی ہیں۔ 2000 کے اوائل میں جویریہ ایک کار حادثے میں بال بال بچ گئیں لیکن اس کے نتیجے میں ان کی کافی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور مکمل صحتیابی کیلئےجویریہ کو سر جری کے کئی مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔

حریم فاروق


ماڈل واداکارہ حریم فاروق ٹی وی اسکرین کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ حریم لاہور میں ایک خوفناک کارحادثے کا سامنا کرچکی ہیں جسمیں اللہ نے ان کی جان کو محفوظ رکھا تاہم ان کی کار کو شدید نقصان
پہنچا۔

۔بابر خان


اداکار بابر خان اور ثناء کے ساتھ پیش آنے والا کار ایکسیڈنٹ ایسا تھا جس نے قوم کو واقعتاً حیران کردیا۔ اداکار اپنی اہلیہ ثناء کے ساتھ کراچی سے حیدرآباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ اچانک ان کی کار بے قابو ہو گئی اور خوفناک حادثے کا شکار ہوئی۔ جسکے نتیجے میں بابر کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ ثناء موقعے پر ہی زند گی کی بازی ہار گئیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی شادی کو صرف 4 ماہ ہوئے تھے۔

مومل خالد

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام مومل خالد جنہوں نے سال 2008 میں خود غرضں ڈرامہ سریل سے اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کیا، مومل نے انتہائی کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی البتہ کہتے ہیں قسمت میں کچھ دن خراب بھی ہوتے ہیں ایسا ہی ایک دن مومل خالد کی زندگی میں بھی آیا جہاں سال 2015 میں مومل خالد اپنے منگیتر کے ہمراہ کہیں سفر کررہیں تھیں کہ راستے میں گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا اور انکی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس کہ نتیجے میں مومل خالد کی زندگی تو بچ گئی البتہ وہ شدید زخمی ہوئیں جبکہ ان کے منگیتر اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

7 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago