سینٹ سفری ترمیمی بل: اراکین اور اہلخانہ کے 25 فضائی سفر بلکل مفت

کہتے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھنس۔ بلکل ایسا ہی اس وقت شاید نظام ہے ہمارے ملک میں ہے، جہاں پہلے کہا جاتا تھا کہ ملک کی معیشت بہتر نہیں، ملک کو مالی بحران کا سامنا ہے تو عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہے لیکن پھر کیا ہوا کہ کورونا وائرس آگیا۔ کورونا وائرس کے اثرات ایسے آئے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کہ بیشتر ممالک کی معیشت کا آوے کا آوا بگاڑ گیا۔

ماجرا کچھ یوں ہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے مالی سال 2020-2021 کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی نہ تو تنخواہوں میں اضافہ ہوا اور نہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنوں پر کسی نے رحم کھایا کیونکہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے جبکہ ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندگان جو گویا گئے تو عام عوام کے مسائل حل کرنے گئے تھے لیکن اپنے مسائل زیادہ اہم سمجھ بیٹھے۔ کیونکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے متفقہ طور پر ایک بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت تمان اراکین اسمبلی کے اہل خانہ کو 25 فضائی سفر کے ٹکٹ حاصل کرنے کی اجازت دے گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ 3 لاکھ روپے تک کے اضافی ٹریول واؤچرز سے بھی نوازا گیا ہے۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں کمیٹی نے ممبرز آف پارلیمنٹ (سیلر اینڈ الاونسز) ترمیمی بل 2020 کی منظوری دی دے گئی جس کے تحت تمام ممبران کو 25 سفری ٹکٹ اور تین لاکھ روپے کی سفری سہولیات بھی دی گئیں ہیں۔ جن کا استعمال ممبران خود اور انکے اہلخانہ بھی کرسکتے ہونگے۔

اس ہی حوالے سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فائنانس اور ریوینیو کی سربراہ فاروق ایچ نائیک نے میڈیا اراکین سے بات کرتے ہوئے بل کی حمایت کی اور کہا کہ بل میں ترمیم سے قومی خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے خرچے وہ برقرار ہے البتہ طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے ساتھ ہی مزید کہا کہ ایوان بالا کا ہر ارکان امیر نہیں ہے۔

جبکہ اس ہی حوالے سے وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار حماد اظہر نے اپنے ہی سینٹ کے رکن کے پیش کئے گئے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 25 فضائی بسنس کلاس ائیر ٹکٹ ارکان اسمبلی کی حق اور ضرورت ہے کیونکہ اس کو پارلیمنٹ کے امور اور اجلاس کے لئے اسلام آباد آنا پڑھتا ہے البتہ اہلخانہ کا ان سہولیات کا دینا درست نہیں ہے۔

یاد رہے حکومت پاکستان کے پیش کئے گئے سال 2020 – 2021 کے بجٹ مسودے میں کئی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر حکومت کو کئی چیزوں شرمندگی آٹھانا پڑی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

13 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago