کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، ایسا ہی کچھ لاہور میں دیکھنے کو آیا جب گاڑیوں کے شوقین نوجوان ٹک ٹاکر شہروز نے اپنی سب سے پسندیدہ گاڑی لیموزین کو پاکستان میں درآمد کروایا ہے۔ اگر آپ زرہ سی بھی گاڑیوں کی معلومات رکھتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دنیا کی سب سے مہنگی، پرکشش اور سہولیات سے بھری ہوئی گاڑی مانی جاتی ہے۔
نوجوان ٹک ٹاک اسٹار شہروز نے ڈیلی پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کچھ ہی عرصہ قبل ٹویوٹا کمپنی کی ورلڈ کلاس ٹھنڈرا لیموزین امریکا سے درآمد کروائی گئی۔ یہ گاڑی لیموزین 2018 کا ماڈل ہے۔ جبکہ لیموزین 2018 پاکستان میں ایک شخص کے پاس اس وقت موجود ہیں اور وہ مشہور ٹک ٹاکر شہروز کیونکہ اس سے قبل اس گاڑی کو پاکستان میں کسی نے درآمد نہیں کروایا ہے۔
مشہور نوجوان ٹک ٹاکر شہروز نے اپنے گاڑیوں کے شوق کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد کا گاڑیوں کا کاروبار ہے، جس کے باعث وہ بچپن سے ہی مہنگی اور بہترین گاڑیوں میں سفر کرچکے ہیں اور اس ہی سے پھر ان میں گاڑیوں کا شوق پیدا ہوا۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وقت گزرتا گیا، انکی گاڑیوں کے برانڈ اور ماڈل بدلتے گئے ، پھر بچپن سے ہی ان میں یہ شوق پیدا ہوگیا کہ دنیا کی بہترین سے بہترین گاڑی ان کے پاس ہو۔
لیموزین گاڑی کے بارے میں ٹک ٹاکر شہروز کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس قبل بھی لیموزین گاڑی تھی البتہ وہ اس کا پرانا ماڈل تھا۔ لیکن انہوں بہت ہی زیادہ شوق تھا کہ وہ لیموزین کا نیا ماڈل خریدیں اور اسے پاکستان لیکر آئیں۔ لہذا اس ہی سلسلے میں وہ امریکہ گئے اور انہوں نے نیا ماڈل خریدا اور اسے چھے ماہ امریکہ میں ہی پاکستان کے حساب سے اسے تیار کروایا۔
ٹویوٹا ٹھنڈرا لیموزین میں موجود خصوصیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہروز نے بتایا کے یہ گاڑی بین الاقوامی طرز کے مطابق ہے،اس کا ہنڈل سیدھے ہاتھ کی طرف ہے۔ جبکہ یہ گاڑی 5700 سی سی ہے جبکہ لیموزین 2018 ماڈل 200 انچ لمبی ہے۔ ساتھ ہی اس گاڑی میں آگے اور پیچھے دونوں جانب سیدھے کھلنے والے دروازے موجود ہیں۔ اس دوران پروگرام کے مزبان کی جانب سے شہروز سے سوال کیا گیا پاکستان میں موجود کس گاڑی کے ساتھ اس لیموزین کا موازنہ کیا جاسکتا ہے، اس پر ٹک ٹاک اسٹار شہروز کا کہنا تھا کہ لیموزین 2018 کے مقابلے کی اس وقت پورے پاکستان میں کوئی بھی گاڑی موجود نہیں ہے۔
شہروز نے اپنی گاڑی کے اندرونی فیچرز کے حوالے سے بتایا کہ اس گاڑے کے اندر ایل ای ڈی لائٹس، بہترین قسم کی سیٹس، ملٹی میڈیا اسٹیرینگ، ڈیجیٹل میٹر، اوریجنل ٹی وی نیویگیشن بھی موجود ہیں۔ جبکہ گاڑی میں چار ائیر بیگس بھی موجود ہیں۔ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی اس حد تک کشادہ ہے کہ اس میں تقریباً 12 کے قریب باآسانی لوگ سوار ہو سکتے ہیں جبکہ گاڑی میں 3 ایل سی ڈیز بھی موجود ہیں۔
اس حوالے سے مزید جانئے : پاکستانی نوجوان نے ہائی جمپ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا
لیموزین 2018 ماڈل کے اندر دیگر سہولیات کے حوالے سے شہروز کا کہنا تھا کہ اس میں ایک ڈانس فلور، ڈسکو لائٹس، ایک عدد کول باکس جبکہ ایک بار بھی موجود ہے، جبکہ گاڑی میں پرائیویسی ڈیوائڈر بھی موجود ہے البتہ ایک انٹر کول کی سہولت بھی موجود ہے جس سے ڈرائیور سے بات کی جاسکتی ہے۔
گاڑی کے استعمال کے حوالے سے شہروز کا کہنا تھا کہ وہ یہ گاڑی عموماً مخصوص تقریبات میں استعمال کرتے ہیں جن میں دوستوں کی دعوت، سالگرہ وغیرہ ہے۔ جبکہ اس گاڑی کو مینٹین رکھنے کے لئے انہوں خاص طور پر ایک گھر میں مکینک بھی رکھا ہوا ہے۔ جبکہ قیمت کے حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار شہروز نے بتایا کہ انہوں نے یہ گاڑی امریکا سے تقریبا 5 لاکھ ڈالرز میں درآمد کروائی یے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…