ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی

اسلامی جمہوریہ پاکستان یہ محض ایک ملک کا نام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظرے کا نام ہے، یہ وہ نظریہ ہے جس کے مطابق پاکستان قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ اس عہد کا نام ہے جس کے تحت عزم کیا گیا تھا کہ مملکتِ خداداد کو ایک اسلامی ریاست بنائیں گے اور جہاں پر ہر قسم کے قانون اسلام اور اسلامی تعلیمات کے تحت ہی ہونگے۔ جو بھی چیز اسلامی تعلیمات کے منافی ہوگی اس چیز کی اجازت ریاست کبھی نہیں دے گی۔ لہذا اس ہی سلسلے میں آج کئی چیزوں پر پاکستان میں پابندی ہے، جن کی مغربی اور ترقی یافتہ ممالک میں اجازت ہے کیونکہ اس کی نہ تو ہمارے سماج میں اجازت ہے اور نہ ہی ہمارے مذہب میں۔

اس ہی سے مسلک راولپنڈی میں پیش آیا ایک انوکھا اور منفرد واقعہ، جہاں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیھا نامی ایک لڑکی سے شادی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق پنجاب کے شہر روالپنڈی میں پیش آیا انوکھا واقعہ جس میں دو لڑکیوں نے آپس میں ایک دوسرے سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہوکر کورٹ میرج کرلی ہے جبکہ ان دونوں لڑکیوں میں عاصمہ نامی لڑکی نے اپنا قومی شناختی کارڈ بھی تبدیل کروا لیا ہے اور اب نئے قومی شناختی کارڈ کے مطابق عاصمہ نے اپنا نام آکاش رکھ لیا ہے۔

دوسری جانب نیھا نامی لڑکی کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ روالپنڈی بینچ میں رٹ دائر کردی ہے جبکہ اس ساتھ ان کی دائر کردہ پیٹیشن کو روالپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے ساتھ ہی اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں لڑکیوں کو عدالتی نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں جس کے تحت دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔

جبکہ اس کیس میں نیھا بی بی کے والد کو قانونی معاونت فراہم کرنے والے وکیل راجہ امجد محمود کے مطابق دونوں لڑکیوں کے نکاح کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا ہے۔

تاہم عاصمہ بی بی کے مطابق اس کا نام اکاش علی ہے اور اس نے لڑکے ہونے کے تمام دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں، ساتھ ہی عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے اپنا قومی شناختی کارڈ بھی تبدیل کروایا ہے جس کے مطابق اس کا نام اکاش ہے جبکہ عاصمہ بی بی نے مزید کہا ہے کہ اس نے اپنا جنس بھی تبدیل کروالیا ہے۔

یاد رہے پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔

Credit: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago