رواں ہفتے جاری ہونے والے عالمی فائر پاور انڈیکس 2021 کے مطابق ، پاک فوج کا شمار ناصرف دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج میں کیا گیا ہے۔ بلکہ اس فہرست میں پاکستان نے کینیڈا ، جرمنی اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عالمی فائر پاور انڈیکس ہرسال تمام ممالک کو ان کی فوجی طاقت کے مطابق درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے 138 ممالک کی افواج کی درجہ بندی اس ملک کے ہتھیاروں ، افرادی قوت ، آبادی ، جغرافیہ اور ترقی کی شرح سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔
کسی ملک کے پاور انڈیکس اسکور کا تعین کرنے کے لئے اس کی درجہ بندی 55 سے زیادہ عوامل کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ ایک طے شدہ فارمولے کے تحت زیادہ ترقی یافتہ چھوٹے ممالک کا موازنہ کم ترقی یافتہ بڑے ممالک سے کیا جاتا ہے۔
اے آر وائی کی خبر کےمطابق اس سال، پاکستان 138 ممالک میں سے 10 ویں نمبر پرآیا ہے۔ جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2083 ہے۔ اس پاور انڈیکس کا کامل اسکور 0.0000 ہے جس تک پہنچنا حقیقتاً ناممکن ہے۔ جس ملک کی رینکنگ اس کے جتنے قریب ہوگی وہ ملک دفاعی لحاظ سے اتنا زیادہ مضبوط ہوگا۔
درجہ بندی کے مطابق ، پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر 1،204،000 فوجی اہلکار موجود ہیں۔ دوسری طرف، درجہ بندی میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کے علاوہ، ٹاپ 10 میں ہندوستان ، جاپان، جنوبی کوریا ، فرانس ، برطانیہ اور برازیل شامل ہیں۔
۔ امریکہ
جی ایف پی کے سالانہ جائزہ کے مطابق 138 ممالک میں سے ریاست ہائے امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ سال 2021 میں اس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.0721 ہے۔
۔ روس
روس ان ممالک میں سے 138 میں سے 2 نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.0796 ہے۔
۔ چین
چین ان ممالک میں سے 138 میں سے 3 درجے پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.0858 ہے۔
۔ ہندوستان
ہندوستان ان ممالک میں سے 138 میں سے 4 ویں نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1214 ہے۔
۔ جاپان
جاپان ان ممالک میں سے 138 میں 5 نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1435 ہے۔
۔ جنوبی کوریا
جنوبی کوریا ان ممالک میں سے 138 میں سے 6 نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1621ہے۔
۔ فرانس
فرانس ان ممالک میں سے 138 میں سے 7 نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1691 ہے۔
۔ متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سے 138 میں سے 8 ویں نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2008 ہے۔
۔ برازیل
برازیل ان ممالک میں سے 138 میں سے 9 ویں نمبر پر ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2037 ہے۔
۔ پاکستان
جبکہ سال 2021 میں پاور انڈیکس کی 138 ممالک کی اس طویل فہرست میں پاکستان 10 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.2083 ہے۔
پاک فوج واقعتا ان گنت وجوہات کی بناء پر ہماری تمام تر محبت اور احترام کی مستحق ہے۔ واضح رہے کہ سال 2019 میں پاک فوج کو دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج قرار دیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…