سال 2024 میں تقریبا ہر ماہ کسی نہ کسی بڑی اہم شخصیت کی شادی ہوئی، تاہم زیادہ تر شادیاں سال کے آغاز اور سال کے اختتام پر ہوئیں۔
ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی معروف شوبز شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد، یوٹیوبرز اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شادیاں کیں۔
پاکستان میں عام طور موسم سرما میں شادیاں کی جاتی ہیں اور نومبر سے فروری تک زیادہ تر شادیاں ہوتی ہیں اور معروف شخصیات بھی نئی زندگی شروع کرنے کے لیے ان ہی مہینوں کا انتخاب کرتی ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم کا نکاح تو گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا لیکن رواں سال کا آغاز ان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کے ساتھ ہوا۔ اداکارہ کا ’شالیمہ‘ یکم جنوری کو منعقد ہوا تھا۔
رواں سال کے دوسرے ماہ (فروری) میں اداکارہ ثناء جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی۔
شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے رواں سال 14 اپریل کو اپنے مایوں سے متعلق انسٹا پوسٹ شیئر کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
مقبول اداکارہ و پرڈویوسر حنا رضوی نے بھی 2024 میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا اور خاموشی سے سوشل میڈیا سٹار عمار احمد خان سے شادی کرلی۔
گوگل پر 2024 پاکستانیوں نے کن شخصیات کو زیادہ تلاش کیا گیا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کا نکاح تو 2022 میں ہوگیا تھا تاہم ان کی رخصتی رواں سال کے آغاز میں ہوئی۔ جنوری کے وسط سے شروع ہونے والا مایوں مہندی کا سلسلہ فروری میں ان کی رخصتی تک چلتا رہا۔
رواں برس اداکارہ عریشہ رضی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، انہوں نے عبداللہ فرخ کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا۔
سال 2024 میں اداکار فیروز خان نے بھی دوبارہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا اور ڈاکٹر زینب کو اپنا جیون ساتھی چنا، فیروز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی میں خوش آمدید ۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے بھی اس سال ایک بار پھر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، 52 سالہ اداکارہ جویریہ عباسی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
اداکارہ نے رواں سال جولائی میں اعلان کیا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل ہی منگنی کے ساتھ ساتھ نکاح بھی کرلیا تھا، جسے جان کر مداح حیران رہ گئے تھے۔
بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار زوہاب خان اور ٹک ٹاکر و ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم رواں سال مئی کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
پاکستانی معروف اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان رواں سال جون کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کی ڈھولکی اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی خوب زینت بنیں۔
پاکستانی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے جولائی میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے شادی نہ کرنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ بند کردیے تھے۔ انہوں نے شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ رواں سال شادی کی ہے۔
پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے رواں سال جولائی کے اختتام پر ڈرامائی انداز میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹک ٹاکر اور اپنے وکیل حکیم شہزاد کے ساتھ شادی کی۔
اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال نے رواں سال اکتوبر میں اپنے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق مزید تفصیلات خفیہ رکھی ہیں۔
معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج دوسری شادی کر لی۔ انہوں نے رواں ماہ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔
اداکار شہریار منور نے حال ہی میں اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کی، ان کی شادی تقریبات میں ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی اور شبِ برات شامل تھیں، اداکار کی شادی کی تقریبات میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
اداکارہ اسماء عباس کے بیٹے کی شادی کی تقریبات بھی اس سال کے اختتامی ہفتے میں منعقد ہوئیں، جن میں اسماء عباس اور بشریٰ انصاری کے دلچسپ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر بھائی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہیں نکاح پر مبارک باد بھی پیش کی جب کہ بشریٰ انصاری نے بھی بھانجے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔
ان تمام شادیوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…