عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو منائیں مگر احتیاط کے ساتھ، شوبز ستارے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کی جانب سے جہاں اپنے پرستاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی وہیں اس بار کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر عید الاضحیٰ کی خوشیاں. کو سادگی اور احتیاط سے منانے کی بھی اپنے پیغامات کے ذریعے تلقین کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج پورے ملک میں عید الاضحی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ساتھ ہی ساتھ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس ہی سلسلے میں نامور فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کے لئے جہاں عید مبارک کے پیغامات دئے گئے وہیں کورونا وائرس کے باعث عید کی مصروفیات کو محدود رکھنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین نام ہمایوں سعید۔ اداکار ہمایوں سعید سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تمام پرستاروں کو جہاں عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی وہیں کورونا وائرس سے متعلق ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عید کو ساگی کے ساتھ منایا جائے اور اپنے اور اپنے گھر والوں کو(اس وائرس سے) محفوظ رکھا جائے۔

دوسری جانب فلمی اداکارہ ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تمام تر مداحوں کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں ماورا حسین نے مزید لکھا کہ بلاشبہ ابھی ہمارے مشکل اور کٹھن دن ہیں لیکن یہ بھی محض ایک حصہ ہی ہیں .”

اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور پرستاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی، جبک ساتھ ہی انہوں ایک تصویر بھی پیش کی جس میں دو دونبے ہیں جو چہرے پر ماسک لاگئے ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے وہ بھی اس عید کو سادگی سے منانے کی تلقین کر رہے ہیں۔

اداکارہ حریم فاروق کی جانب سے اپنے پرستاروں کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عید الاضحیٰ کا خصوصی پیغام دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے جہاں ایک جانب سب کو مبارک باد پیش کی وہیں انہوں نے لکھا کہ یقینا موجودہ عید کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف عید ہے لیکن ہم بطور ایک قوم ہی نہیں بلکہ پوری دنیا ایک خاندان کیے طور پر اس وباء کو شکست دیں گے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: عید کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف انکشافات کروں گی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈرامہ سریل “زندگی گلزار ہے” میں کشف مرتضیٰ کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والی فنکارہ صنم سعید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ لوگ اس عید کو عاجزی، آگاہی اور شکر گزاری کے ساتھ منارہے ہونگے، اگرچہ موجودہ وقت بہت مشکل ہے تاہم اگر ہم ایس او پیز پر سختی سے عمل دراآمد کریں تو ہم جلد ریکوری کے عمل کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔ جبکہ ان کی جانب سے عید پر ملنے جلنے پر بھی احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago