متھیرا کی شادی شدہ زندگی کیسی تھی؟

شوبز نگری کی مشہور اسکینڈل کوئین متھیرا کا اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کہنا ہے کہ شادی کا رشتہ برقرار رکھنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہوتی ہے اور کوئی ایک فریق اکیلا اس رشتے کو نہیں چلا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل ، میزبان واداکارہ متھیرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ہمارے مہمان’ میں کیا جس میں وہ اپنی بہن کے ہمراہ شریک ہوئیں۔دوران گفتگو انہوں نے میزبان کو اپنی شادی شدہ زندگی کے حقائق سے بھی آگاہ کیا۔

Image Source: Instagram

متھیرا کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے شوہر کے سدھرنے کی امید کرنا ایک قسم کی ذہنی غلامی ہے، ایک بار جب ہاتھ اٹھتا ہے تو وہ رکتا نہیں، اور تشدد کرنے والے کی عادت کبھی نہیں بدلتی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ مجھ پر بولڈ ہونے کی چھاپ تھی لہٰذا جب میری شادی ہوئی تو میں نے ایک عام گھریلو عورت سے دس گنا زیادہ کام کیے تاکہ کسی کو کچھ کہنے کا موقع نہ ملے۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ شادی کو قائم رکھنے کے لیے ٹیم ورک کی طرح دونوں فریقین کو کوشش کرنی پڑتی ہے، صرف عورت کی قربانیوں یا برداشت سے یہ رشتہ نہیں چل سکتا، ایک کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں شامل تمام فریقین اس رشتے کو قائم رکھنے کی کوشش کریں۔

Image Source: Instagram

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایک کامیاب شادی کا راز ایک دوسرے کی عزت کرنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں ہے۔ تاہم ، اس پروگرام میں ماڈل کے ہمراہ موجود ان کی بہن کا متھیرا کی زندگی اور کیرئیر میں آنیوالے نشیب وفراز پر یہ کہنا تھا کہ متھیرا ایک مضبوط شخصیت کی مالک ہیں وہ جن حالات سے گزری ہیں اگر کوئی نارمل لڑکی گزرتی تو خودکشی کرلیتی۔

یاد رہے کہ متھیرا نے 2013 میں ایک پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ پہلے تو متھیرا اپنی علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتی رہیں تھیں مگر پھر انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس میں طلاق کا اعلان کیا اور سابق شوہر سے محبت کے ساتھ ساتھ رشتے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔

متھیرا زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں پیدا ہوئیں ان کے والد افریقی جبکہ والدہ پاکستانی ہیں۔مارچ 2011 میں متھیرا نے ٹیلیویژن وائب ٹی وی کے رات گئے نشر ہونے والے پروگرام ‘لو انڈیکیٹر’ کے ذریعے ڈیبیو کیا۔ یہ کافی متنازعہ شو تھا جس میں پاکستانی معاشرے میں ممنوع سمجھے جانے والے موضوعات جیسے جنسی تعلقات یا دیگر پر بات چیت کی جاتی تھی۔ اپنے خاص انداز بیان اور پروگرام میں اپنے بیباک انداز کی وجہ سے وہ نوجوانوں میں کافی جلدی مقبول ہوئیں۔ یوں کہنا بجا ہوگا کہ انڈسٹری میں انہیں اپنے کام سے زیادہ اسکینڈلز کی وجہ سے شہرت ملی۔

مزید پڑھیں: ٹی وی میزبان متھیرا نے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش ظاہر کردی

متھیرا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں اور وہ گاہے بگاہے اپنے مداحوں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں ہزاروں کی تعداد میں لائیک ملتے ہیں۔ تاہم بعض صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو انتہائی بولڈ اور نامناسب بھی قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن وہ ہمیشہ لوگوں کی کڑی تنقید کو مسترد کردیتی ہیں۔ کچھ دونوں قبل انہوں نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک بہت ہی بولڈ تصویر شیئر کی تو کئی صارفین آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے متھیرا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بالی وڈ جوائن کرلیں، جب کہ ایک صارف کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ اس تصویر کو دیکھ کر تو بالی وڈ کی بولڈ اداکارائیں بھی شرما جائیں اور تو اور ایک صارف نے متھیرا کو جہنمی عورت بھی کہہ دیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

11 hours ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

5 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

5 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 weeks ago