انسانی تاریخ میں گزرنے والے تقریباً تمام فلسفیوں نے اس ’حقیقت‘ تک رسائی ضرور حاصل کی کہ انسان کی پیدائش کا بنیادی مقصد خلق خدا کی خدمت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مذاہب اور معاشروں میں خلق خدا کی خدمت ہی کو راز حیات قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹری کا شعبہ بھی خدمت خلق کی ایک اعلیٰ مثال ہے کیونکہ ڈاکٹر یہ نہیں دیکھتا کہ مریض کون سے مذہب یا کس رنگ و نسل سے تعلق رکھتا ہے، اس کا کام انسانیت کی خدمت اور مریضوں کی جان بچانا ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک بھارتی ڈاکٹر کی جانب سے پاکستانی لڑکی کا علاج کیا گیا ہے جو ایک نایاب بیماری کا شکار ہوگئی تھی۔
صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ افشین گل، جو ایک نایاب موذی مرض کا شکار تھی جس نے اپنی گردن کو 90 ڈگری پر رکھا تھا، اس کو ہندوستان میں ایک ڈاکٹر نے صحیح علاج فراہم کیا جس کے بعد افشین کی جان بچ گئی۔ پڑوسی ملک کے ڈاکٹر کا نام ماہر ڈاکٹر راجگوپالن کرشنن ہے جنہوں نے گل کا مفت آپریشن کیا۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق افشین سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے، اور وہ دنیا کی ان نایاب ترین بیماریوں میں سے ایک میں ایٹلانٹوسیئل روٹیٹری ڈسلوکیشن میں مبتلا تھی۔افشین کی گردن 90 ڈگری پر گھومی ہوئی تھی، طبی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ “دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس” ہوسکتا ہے۔ افشین جب 10 ماہ کی تھی اور اس کی بڑی بہن نے اسے گود میں لیا ہوا تھا کہ اچانک گرنے کی وجہ سے افشین کی گردن مڑ کر 90 ڈگری تک گھوم گئی۔اگرچہ افشین کے والدین نے پاکستان میں طبی مدد طلب کی لیکن اس کی حالت مزید بگڑتی گئی۔ تاہم انڈیا کے ایک پیچیدہ ہڈیوں کی بیماری کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے گل کی زندگی بدل دی۔
افشین کی والدہ جمیلہ بی بی کے مطابق جب پیدا ہوئی تو بالکل ٹھیک تھی جب یہ آٹھ دس ماہ کی ہوئی تو تب ہم نے گردن میں جھکاؤ محسوس کیا، اس سے قبل یہ بہن کے ہاتھوں سے گر گئی تھی ہم نے سمجھا ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ایسا ہو مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے اس نے دوائی کے ساتھ گردن کے لیے ایک بیلٹ بھی لکھ کردیا، ہم غریب لوگ ہیں مزید علاج نہیں کروا سکے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد افشین نارمل بچوں کی طرح زندگی بسر نہیں کررہی تھی اور اسے ہر کام کے لیے دشواری کا سامنا تھا، اس کے علاوہ افشین دماغی فالج کا بھی شکار ہے۔ تاہم بھارتی ڈاکٹر راج گوپالن جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی پیچیدہ سرجریوں کے ماہر ہیں نے افشین کا مفت آپریشن کر کے اس کی زندگی ہی بدل دی۔ آپریشن کے 4 ماہ بعد افشین کی گردن میں بہتری آگئی ہے، اب وہ معمول کی زندگی گزار رہی ہے اور اس کا اسکائپ کے ذریعے ہفتہ وار چیک اپ بھی ہوتا ہے۔
اس سے قبل ایک پاکستانی نژاد امریکی فیزیشن ڈاکٹر عمر عتیق اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے کرسمس کے موقع پر 200 کینسر کے مریضوں پر واجب الادا چھ لاکھ 50 ہزار ڈالرز ( یعنی دس کروڑ 46 لاکھ 45 ہزار320 پاکستانی روپے) کے بل ادا کئے تھے۔ یہ کینسر سینٹر امریکی ریاست آرکنساس میں ہے جہاں پر کیمو تھراپی، ریڈی ایشن تھراپی اور دیگر طریقہ علاج سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکن کالج آف فِزیشنز (اے سی پی) کے اگلے صدر کے لیے نامزد ہونے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…