طارق عزیز کے انتقال پر شوبز ستارے بھی غمزدہ

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام۔۔ یہ محض ایک جملہ نہیں بلکہ ایک انتہائی بڑی شخصیت کی شناخت تصور کیا جاتا تھا۔ یہ جملہ جب زبان سے ادا ہوتا تو اردگرد ہجوم کی صورت میں بیٹھے لوگوں کے چہروں پر ایک خوشیاں اور مسکراہٹ بکھیر دیا کرتا تھا۔ اگر یہاں یہ کہا جائے کہ ہمارا اور ہمارے والدین کا بچپن شاید ان کی خوبصورت یادوں سے گرا ہوا ہے تو غلط نہ ہوگا۔

یقیناً آپ سب پہچان گئے ہونگے کہ یہاں بات پاکستان کے مشہور ٹی وی شو نیلام گھر اور بزم طارق عزیز کے میزبان طارق عزیر کا ہوریا ہے جو اج لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے اور ہمارے دلوں میں اپنی یادوں اور محبتوں کو چھوڑ گئے۔

طارق عزیز وہ شخصیت ہے جس نے پاکستان میں باقائدہ کسی تفریحی پروگرام کی بنیاد رکھی البتہ طارق عزیز کو پاکستان ٹیلیوژن یعنی پی ٹی وی کے پہلے اینکر پرسن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ بعدازاں آپ پاکستان فلمی انڈسٹری کا بھی کئی عرصے تک حصہ رہے۔ جبکہ شاعری اور ادب سے آپکی دلچسپی بے انتہاء رہی ہے۔ صرف یہی نہیں طارق عزیز کی تمام تر خدمات کے عوض حکومت پاکستان کی جانب سے 1992 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ جبکہ ساتھ ہی آپ نے پاکستان کی عملی سیاست میں حصہ لیا اور 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

ان کے انتقال کی خبر نے گویا آج پاکستان کے ہر چہرے کو افسرده کردیا ہو، سوشل میڈیا پر جہاں عوام کی جانب سے طارق عزیز سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں شوبز سے منسلک ستارے جن کی زندگی میں طارق عزیز ایک محسن کی حیثیت رکھا کرتے تھے، انہوں نے بھی مختلف انداز میں طارق عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ٹوئیٹر کے ذریعے اپنے تعزیتی پیغامات بھی جاری کئے۔

طارق عزیز کافی عرصے سے علیل تھے انہوں نے اپنی وفات دو روز قبل ایک ٹوئیٹ کی جس میں وہ زندگی سے بہت مایوس نظر آئے۔ انہوں لکھا کہ “یوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے، رواں دواں زندگی رک گئی ہے، کئی دنوں سے بستر پر لیٹے لیٹے سوچ رہا ہوں کہ آزادانہ نقل و حرکت بھی مالک کی کتنی بڑی نعمت تھی، نجانے پرانا وقت کب لوٹ کے آتا ہے، ابھی تو کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago