ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟

بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان نے گروپ اسٹیج کے 9 میں سے 4 میچز جیت کر 8 پوائٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے سفر کا اختتام کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی نے ورلڈکپ کیلئے مجموعی انعامی رقم 10 ملین (ایک کروڑ) ڈالرز رکھی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کیلئے فی میچ کامیابی پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم رکھی ہے جبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

Pakistan Team Prize Money

پاکستانی  کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 4 کے میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کو 4 میچ جیتنے پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ گروپ مرحلے کے ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فارمولے کے مطابق ورلڈکپ میں گروپ مرحلے میں باہر ہونیوالی پاکستانی ٹیم کو مختص انعامی رقم میں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (پاکستانی 7کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago