دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں پاکستان 103 اور بھارت 136 ویں نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ مسلسل پانچویں بار سر فہرست رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ورلڈ ہیپینس رپورٹ میں سب سے زیادہ خوش اور ناخوش ممالک کی درجہ بندی کی گئی جس کے تحت سب سے خوش اور مطمئن ممالک میں پہلا نمبر فن لینڈ نے حاصل کیا جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔ ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔
اس فہرست میں پہلے دس نام نہاد بڑی اور طاقتور عالمی قوتیں نمبر پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہیں۔ آسٹریلیا 12، جرمنی 14، کینیڈا 15، امریکا 16 ، برطانیہ 17 اور فرانس 20 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جب کہ بھارت کہیں پیچھے 136 ویں نمبر پر ہے۔ اس طرح پاکستان نے بھارت کو خوش ترین ممالک میں پیچھے چھوڑ دیا۔ دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ فن لینڈ کو پانچ برس قبل 2018 پہلی مرتبہ سب سے خوش ملک و قوم قرار ديا گيا تھا فن لينڈ کے جنگلات، وہاں عوام کو ميسر پبلک سروسز کا بلند معيار، حکام پر مکمل اعتماد، شفافيت اور جرائم اور عدم مساوات کی انتہائی کم شرح اس ملک کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔
بلاشبہ کسی بھی ملک کی عوام کی خوشحالی کا انحصار اس کی حکومتی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ پاکستان کی بات کریں تو بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی و اقتصادی ابتری، بدامنی، بے سکونی اور غیر یقینی صورتحال نے عوام سے زندگی مشکل بنادی ہے۔اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو دینا والا شہر کراچی دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گا۔
مزید پڑھیں: دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں پاکستان کے کتنے شہر شامل ہیں؟
گزشتہ برس عالمی جریدے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140 ممالک کے شہروں کی قابل رہائش اور ناقابل رہائش ہونے کی بنیاد پر ٹاپ ٹین رینکنگ جاری کی جس میں کراچی بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ کراچی کو اس فہرست میں خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی بنیاد پر دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس جاری کردہ لسٹ میں کراچی کا نمبر ساتویں تھا جب کہ درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی 5 کیٹیگریز پر محیط 30 عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں استحکام کو 25 فیصد، صحت عامہ کو 20 فیصد، ثقافت اور ماحولیات کو 25 فیصد، تعلیم کو10 فیصد اور انفرا سٹرکچر کو 20 فیصد دیا گیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…