پاکستان میں بھارت سے زیادہ محبت ملی۔

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے پاکستان میں جو محبت ملی وہ بھارت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جب پاکستان آیا تو پاکستانی عوام کا جذبہ اور محبت دیکھ کر بہت زیادہ خوشی محسوس ہوئی ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اس لیے پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔

Pakistan Has Shown Love More Than India

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آکر بے حد خوشی ہوئی، ہم بہت سارے مدارس میں گئے ہر جگہ محبت ہی ملی ہے

ڈاکٹرذاکر نائیک نےکہا کہ بھارت میں وہ جب انگریزی میں تقریر کرتے تھے تو سب سنتے تھے لیکن جب اردو میں تقریر شروع کی تو میرے خلاف وہاں باتیں شروع ہو گئیں انہوں نے بتایا کہ میرا مقصد صرف ایک ہے کہ جو لوگ میرے خلاف باتیں کرتے تھے میں انہیں بلاتا ہوں اور چند عرصے بعد یہ لوگ میرے دوست بن جاتے ہیں۔

پاکستان آیا تو میری اردو کمزور ہونے کے باوجود یہاں لوگوں کے دلوں میں اللہ نے میری محبت ڈالی، آج یہاں پاکستان آیا تو دیکھا کہ بھارت سے کئی گنا زیادہ محبت مجھے یہاں ملی ہے

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گزشتہ روز لاہور میں نامور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

:مذید پڑھیئں

سلمان خان کے گھر میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔مولانا طارق جمیل

اس موقع پر پاکستان کے مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جن صفات سے نوازا ہے میں نے آج تک یہ صفات کسی میں نہیں دیکھیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اللہ کی خاطر ڈاکٹر کا پیشہ چھوڑا تو اللہ نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا دیا، ڈاکٹر صاحب جو کام کر رہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے بیٹے کو مثل ذاکر نائیک بنائے، ہمیں ان جیسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میری تمنا تھی کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کروں، ان سے ملاقات تو پہلے مکہ میں ہو چکی تھی لیکن اپنے شہر میں ملنے کا لطف کچھ الگ ہی ہوتا ہے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کہا کہ آج مسلمان دنیا کی آبادی کا 25 فیصد یعنی 2 ارب سے بھی زیادہ ہیں، 57 اسلامی ممالک ہیں لیکن اسلام کے دشمن ہمیں فٹبال کی طرح لاتیں مار رہے، قتل کر رہے ہیں لیکن ہم ایک لفظ نہیں بول سکتے، غزہ کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا ہمیں کامیابی تبھی ملے گی جس ہم ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائیں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اگر چند ایک اہم اسلامی ممالک ہی آپس میں ایک ہو جائیں تو کوئی ہمیں آنکھیں نہیں دیکھا سکتا، پاکستان واحد اسلامی جوہری توانائی کا حامل ملک ہے اس لیے توقع ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک کو لیڈ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا جذبہ تو باہر دیگر ممالک میں دیکھ چکا ہوں۔ لیکن جب پاکستان آیا تو ان کا جذبہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں کا پوٹینشل بہت ہائی ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور ہمیشہ پاکستانیوں سے امید رہتی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago