پاکستان کی پہلی موبائل ریپیرنگ کرنے والی خاتون عاصمہ

زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا یکساں کردار اور نمائندگی ایک ترقی یافتہ ملک کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی خواتین ہر شعبے میں اپنے آپ کو منوا رہی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون عاصمہ بھی ہیں، جنہیں پاکستان کی پہلی خاتون موبائل مکینک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

فیصل آباد کی عاصمہ نے موبائل فون ریپیرنگ کا باقاعدہ کورس کیا اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی دکان کھول لی ہے۔

Image Source: Screengrab

موبائل ریپیر عاصمہ کے مطابق یہ فیلڈ صرف لڑکوں کے لئے مخصوص نہیں ،خواتین بھی موبال کی مرمت کا کام سیکھ سکتی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ موبائل ریپیرنگ کا کورس کرنے سے انہیں بہت فوائد حاصل ہوئے ہیں اور اس کورس کی بدولت وہ آج اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والی خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت کم ہے اس کی وجوہات آگاہی کا فقدان، ناخواندگی اور ڈیجیٹل اسکلز نہ ہونا بھی ہے ،ایسے میں عاصمہ جیسی خواتین دوسروں کے لئے کسی مثال سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا کریم

بلاشبہ جس طرح ہر روز نئے اسمارٹ فونز موبائل مارکیٹ میں آ رہے ہیں اسی طرح ان کی سروس اور ریپئرنگ کی بھی ضرورت بھی پڑتی رہتی ہے۔ ایسے میں خواتین کو مرد حضرات سے اپنا موبائل فون ٹھیک کروانے میں پرائیویسی کا مسئلہ لاحق رہتا ہے ،لیکن عاصمہ سے خواتین بلاخوف وخطر موبائل فون ٹھیک کرواتی ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان سے خواتین کو موبائل فون ٹھیک کروانے میں نہ تو نمبر چوری ہونا کا خطرہ ہوتا ہے اور نہ ہی تصاویر بلکہ ان کے موبائل کا تمام تر ڈیٹا محفوظ رہتا ہے۔

Image Source: Screengrab

اس وقت ملک میں موبائل فونز کی بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں بہت سے ادارے سیل فون ہارڈ وئیر ریپئرنگ اور سافٹ ویئر یا فرم ویئر کی انسٹالیشن اور اپ ڈیٹس کے بارے میں بہترین ٹریننگ دے رہے ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ عاصمہ نے بھی ان کورسز سے استفادہ حاصل کیا اورخواتین کے لئے ایک مثال بن گئیں اور اب وہ اپنا اور دوسروں کا موبائل خراب ہونے کی صورت میں اسے ٹھیک کرنے میں ماہر ہیں۔ عاصمہ کو دیکھا دیکھی ان کی دوستوں اور دیگر خواتین میں بھی موبائل ریپیرنگ کا شوق پیدا ہورہا ہے۔ عاصمہ اپنے پارٹنرز کے ساتھ موبائل کی ریپیرنگ کا کام کر رہی ہیں مگر وہ مستقبل میں یہ ہنر دوسری خواتین کو سیکھا کر انہیں بھی ہنرمند بنانے کی خواہش مند ہیں۔

مزید پڑھیں: مالی مشکلات کا حل، باہمت خاتون نے تندور لگا لیا

فیصل آباد کی عاصمہ کی طرح ملتان کی 24 سالہ عظمیٰ نواز نے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ پاکستان کی پہلی خاتون مکینک ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں ۔عظمیٰ نواز تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک برس سے ملتان میں ٹویوٹا ڈیلر شپ کمپنی میں مردوں کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ وہ گیراج میں گاڑی کے پرزے ٹھیک کرنے سے لے کر گاڑی کے ٹائرز تبدیل کرنے اور بھاری آلات اٹھا کر کام کرنے میں بھی کبھی نہیں ہچکچاتیں۔

Story Courtesy: Bol News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago