قوت سماعت سے محروم حسان احمد پاکستان کے پہلے“ڈیف وی لوگر“ بن گئے

یہ کہنا بجا ہوگا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، آج کی تیز رفتار دنیا میں سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ اس نے اُن لوگوں کی صلاحیتوں کو بھی اُجاگر کیا جنہیں ہمارے معاشرے میں اکثر فراموش یا پھر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ان فراموش اور نظر انداز کئے جانے والے لوگوں میں ایک طبقہ معزور افراد بلخصوص معزور نوجوانوں کا ہے جن کے پاس بےپناہ صلاحیتیں ہوتی تاہم وسائل کی کمی ان کی صلاحیتوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن جایا کرتی تھی۔ خاص کر وہ معذور افراد جو بولنے یا سُننے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ ان کے پاس اپنے آپ کو منوانے کے لئے دیکھا جائے تو اب دنیا بھر میں بہت سے سہولیات آگئیں ہیں تاہم ایسے افراد کے پاس آگاہی کی کمی ہے ورنہ وہ اب کسی کے محتاج نہیں ہے۔

دوسری جانب ایسے معذور افراد جن کے پاس ٹیلنٹ ہے اور کسی چیز کو بہت اچھے سے کرسکتے ہیں، تو سماجی رابطے کی ویب سائٹس ان کے پاس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں وہ بھی تفریحی مواد سے ناصرف لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ ساتھ ہی ان پیلٹ فارم کا استعمال کرکے اپنے آپ کو منوا بھی سکتے ہیں۔

اگر پاکستان کی ہی بات کرلی جائے تو یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ہمارے نوجوان باہمت بھی ہیں اور صلاحیتوں سے مالا مال بھی بات صرف درست سمت کے تعین کی ہے۔ حسان احمد کا شمار بھی ایسے ہی نوجوان میں ہوگا جنھوں نے اپنی سمت کا درست تعین کیا، اپنی ذہانت کو بروۓ کار لاتے ہوئے قوت ِسماعت سے محروم افراد کیلئے تفریح پہنچانے کا ذمہ اٹھایا ہے اوراپنے ٹیلنٹ سے آج پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

حسان احمد پاکستان کے پہلے نوجوان “ڈیف وی لوگر“ ہیں۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے وی لوگر ہے، ان کے ویلاگز میں مزاحیہ ویڈیوز ، فوڈ ریویوز اور شاپنگ ریویوز کے ساتھ دیکھنے والوں کو بہت ساری معلوماتی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان ویڈیوز سے پورا سال اہم اپ ڈیٹس تک رسائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

ناصرف یہ بلکہ حسان احمد ڈیف ٹاک نامی ایک فلاحی ادارے کے برانڈ امبیسیڈر کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اس فلاحی ادارے کے توسط سے انہوں نے اپنے وی لوگ سے عالمی وباء کرونا وائرس سے بچاؤ پر مبنی ویڈیو شئیر کی جس کے ذریعے سماعت سے محروم افراد وبائی امراض سے متعلق احتیاطی حفاظتی اقدامات سیکھ سکتے ہیں۔

بلاشبہ حسان احمد کی یہ کوشش قابلِ ستائش ہے ،وہ پاکستان میں اپنے وی لوگ کے ذریعے ان لوگوں کو تفریح فراہم کررہے ہیں جو واقعی اس کے حقدار ہیں۔ حسان احمد کی شخصیت آج پوری قوم کے لئے کسی رول ماڈل سے کم نہیں ہے۔

Credit: Images.dawn.com

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago