سارو گنگولی سے بہتر کوئی آئی سی سی چئیرمین کا امیدوار نہیں ہوسکتا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنریا نے سارو گنگولی سے امیدیں جوڑ لیں کہتے ہیں اگر سابق بھارتی کپتان. اور موجودہ بی سی سی آئی چئیرمین ساور گنگولی اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی آئی سی کے چیئرمین بنے تو وہ اپنی پابندی کے خلاف اپیل ضرور دائر کریں گے۔

ایک بھارتی خبررساں ادارے کو حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے کہا کہ سارو گنگولی اپنے دور کے بہترین کپتان رہے ہیں، انہوں نے بہترین انداز میں اس وقت ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیے تھے اور اس وقت سارو گنگولی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سربراہی کے بہترین امیدوار بھی ہیں۔ اگر سارو گنگولی سربراہ منتخب ہوئے تو وہ اپنی پابندی کا معاملہ سارو گنگولی کے آگے رکھیں گے اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور ان کو بھرپور امید ہے کہ وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

یاد رہے سابق انٹرنیشنل لیگ اسپنر دانش کنیریا پر الزام ہے کہ انہوں نے انگش کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے جس میں انہوں نے انگلش کرکٹر میروین ویسٹ فلیڈ کو آمادہ کیا کہ وہ کھیل میں غیر شفاف طریقے سے کھیلیں۔ جس کا بعد میں دانش کنیریا اعتراف کرلیا تھا۔ البتہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دانش کنیریا پر تاحیات کرکٹ کھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

دانش کنیریا سن 2000 میں بھارت کے خلاف اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ سال 2010 میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلا تھا۔ مجموعی طور پر دانش کنیریا نے پاکستان کے لئے 64 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچز میں سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی کی ہے۔ جبکہ اپنے پورے کرکٹ کریئر میں مجموعی طور پر 264 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ ساتھ ہی وہ اس وقت پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب کچھ روز قبل بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو انٹرویو دیتے ہوئے دانش کنیریا نے اپنے ساتھ مذہبی بنیادوں پر تفریق کی نشاندہی کی تھی۔ جس میں انہوں نے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ٹیم میں ان کے ساتھ مذہبی بنیاد پر تفریق کرتے تھے۔ البتہ انہوں نے سابق کپتان انضمام الحق اور سابق کپتان یونس خان کے رویئے کا بہترین ہونے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

16 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago