سابق کپتان یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

سال 2020 جہاں دنیا کے لئے تبدیلیوں کا سال ثابت ہورہا ہے وہیں اس ہی قسم کی کچھ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور انجام دینے والوں میں بھی آرہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا اقدام جس میں اسٹار بلے باز اور سابق کپتان یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اس قبل قومی کرکٹ ٹیم میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں خود ہیڈ کوچ مصباح الحق سرانجام دے رہے تھے۔

اس موقع پر سابق کپتان یونس خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ان کے لئے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ میری یہ خواہش تھی کہ میں نے جو بھی کرکٹ کھیلی اور جتنا بھی تجربہ حاصل کیا وہ میں اپنے نوجوان کھلاڑیوں سے شئیر کروں اور ان کی بہتری کے لئے کام کروں۔ یونس خان نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مجھے اپنے آپ سے اس سریز سے بہت امیدیں ہیں، میں ہمشہ یہ بات سوچتا تھا ملک نے جو عزت اور نام دیا وہ کس طرح پےبیک کرسکتا ہوں اور آج میرے پاس یہ ایک بہترین موقع ہے ملک کے لئے پھر سے کچھ کرنے کا۔

یاد رہے یونس خان کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا واحد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سال 2009 میں یونس کی کپتانی میں انگلینڈ میں ہی جیتا تھا۔

جبکہ دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لئے سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ مشتاق احمد نے مجموعی طور پر 196 میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے جس میں انہوں نے 346 وکٹس حاصل کررکھی ہیں۔ جبکہ مشتاق احمد پچھلے کئی برسوں سے کوچنگ کے شعبے وابستہ ہیں جس میں وہ انگلینڈ سمیت کئی بڑی ٹیموں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کرنے والے وسیم خان نے یونس خان کی کوچنگ اسٹاف میں شمولیت خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کی شخصیت ناصرف سب کے لئے قابل احترام ہے بلکہ وہ موجودہ کئی کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل کی بھی حیثیت رکھتے ہیں۔ انگلش کنڈیشنز میں یونس کے تجربے کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

جبکہ موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے یونس خان کی کوچنگ اسٹاف میں شمولیت کو چوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ سال 2010 میں کپتان بنے تھے تو یونس خان ان کی بھی بہت بڑی سپورٹ تھے اور مجھے یقین ہے کہ موجودہ وقت میں بھی وہ مجھے ہر طرح کی رہنمائی فراہم کریں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

19 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago