بابر اعظم نے خط لکھنے والے ننھے سپورٹر سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا طوفان اُمڈ آیا تھا۔ اس حوالے سے طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آئیں۔ایسے میں ایک آٹھ سالہ بچے کا تحریری پیغام بھی کافی وائرل ہوا جس میں بچے نے ہار پر بابر اعظم کو حوصلہ دیا۔

ننھے کرکٹ سپورٹر کا یہ دل موہ لینے والا یہ خط جب قومی ٹیم کے کپتان کو موصول ہوا تو وہ بھی اس کا جواب دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ واضح رہے کہ 8 سالہ ہارون سوریا نے اپنے اس خط میں بابر اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا جس پر کپتان نے انہیں آٹوگراف دینے کا وعدہ کیا تھا جوکہ اب انہوں نے پورا ہے۔

Image Source: Instagram

ایشیاء کپ میں ٹریننگ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے ننھے مداح ہارون سوریا سے ملاقات کی اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ان کی ملاقات کروائی۔ کپتان نے پاکستان ٹیم کی جانب سے ہارون کو آٹو گراف والے بیٹ کا تحفہ دیا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ جرسی پر بھی آٹوگراف لکھ کر ننھے فین کو تحفہ دیا۔ اس ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پیغام میں ہارون سوریا نے لکھا تھا کہ ‘ٹیم پاکستان مجھے آپ پر فخر ہے۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔ بابر اعظم! آپ بہت اچھا کھیلے۔ کل ہونے والے میچ میں ہر ایک نے عمدہ بیٹنگ اور باؤلنگ کی۔ مجھے فخر تھا کہ ہم جیت رہے ہیں لیکن درمیان میں پریشان ہوا اور میچ کے اختتام پر میں ڈر گیا تھا۔ ننھے ہارون نے لکھا کہ ’میں مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنوں گا، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں کھیلنے کے لیے مدعو کروں گا۔ ہم فائنل میں جائیں گے اور جیتیں گے’۔ہارون نے خط میں مزید لکھا کہ ’پیارے بابر، ایک صفحے پر مجھے سب کھلاڑیوں کے سگنیچر کردیں اور وہ میرے گھر بھیج دیں۔

تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے۔’ننھے سپورٹر نے اپنی اس تحریر میں سب سے اوپر بابر اعظم کی شاٹ کا نمبر 56 بھی لکھا۔

اس پیغام کے جواب میں بابر اعظم نے ننھے مداح کا شکریہ ادا کیا تھا اور ان کا خط اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس کا جواب بھی دیا تھا۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے کپتان کو سراہا تھا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اس میچ میں ناقابل تسخیر رہنے والی پاکستانی ٹیم کی آسٹریلین ٹیم کے ہاتھوں یہ شکست کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لئے تکلیف دہ تھی۔ مگر قوم نے گرین شرٹس کو توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے اور ناقابل شکست سیمی فائنل تک پہنچنے پر بھرپور تعریف کی تھی۔

مزید برآں ، اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔جیت کے اس یادگار موقع پر جب اسٹیڈیم میں موجود لوگ بابر اعظم کے والد کو مبارکباد دیتے ہیں تو فرط جذبات سے ان کی آنکھیں چھلک جاتی ہیں، ان لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ قومی کپتان بابر اعظم نے اپنی شاندار پرفارمنس پر اس سال آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔بابر اعظم ، پال اسٹرلنگ ، جانیمن میلان اور شکیب الحسن ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔ بابر اعظم نے سال 2021 میں چھ ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز اسکور کیے۔ قومی کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں ایک سنچری کی بدولت 228 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم نے کیرئیر بیسٹ ایک سو اٹھاون رنز کی اننگز کی بدولت 177 رنز اسکور کیے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago