پانچ بہترین آلو کے فائدے کیا ہیں؟

آلو کا شمار دنیا کی مشہور سبزیوں میں ہوتا ہے، یہ اپنے غذائی عناصر کی وجہ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کتنی غذائیت کا حامل ہے اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اگر پکے ہوئے آلوؤں کا صرف ایک کپ لیا جائے تو اس میں 161 کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر، وٹامن بی 3 اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافرمقدار ہوتی ہے جبکہ 29 فیصد کاربو ہائیڈریٹس اور 8.5 فیصد پروٹین ان کے علاوہ ہیں۔ وٹامن، پروٹین اور معدنیات پر مشتمل یہ تمام غذائی اجزاء آلو کو صرف عام لوگوں ہی کے لیے نہیں بلکہ غذائی ماہرین کے نزدیک بھی پسندیدہ ترین سبزی بناتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

:پانچ بہترین آلو کے فائدے

Image Source: Unsplash

:بلڈ پریشر کو بہتر رکھے

Image Source: Unsplash

آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ جو افراد آلو کو پنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں ان میں امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

:نظامِ ہاضمہ کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

آلو کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی ڈائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔

:ہڈیوں کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

آلو میں فاسفورس اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس سبزی میں موجود زنک، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، اور کیلشیم مل کر ہڈیوں کی ساخت کو بہتر بناتے ہیں اور انہیں مضبوط کرتے ہیں، جب کہ آئرن اور زنک کولاجن کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

:دماغی صحت کیلئے بہترین

Image Source: Unsplash

آلو میں ایک منفرد ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

:جِلد کو بنائے خوبصورت

Image Source: Unsplash

آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو صاف شفاف اور بے داغ بناتا ہے اور قدرتی طور پر چہرے کے بالوں کو بلیچ کرتا ہے۔ آلو کے قتلے کاٹ کر اس سے چہرے پر مساج کیا جاسکتا ہے، اس کا استعمال ایکنی کو دِنوں میں ختم کرتا ہے جبکہ آنکھوں کے گرد آلوؤں کو بڑے بڑے گول ٹکڑوں میں کاٹ کر بیس منٹ کے لیے آنکھوں پر رکھنے سےکچھ دنوں میں آنکھوں کے حلقوں میں واضح کمی آتی ہے۔

مزید پڑھیں: مختلف پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کام میں لائیں، زندگی آسان بنائیں

یوں تو آلو کے فائدے بیشمار ہیں لیکن ان کو استعمال کرتے وقت یہ بات یاد رکھیں کہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے قبض کے دوران یا کمزور معدے کی صورت میں آلو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ اس کا زائد استعمال معدے میں گیس بھی پیدا کرتا ہے۔ زیادہ آلو کھانے سے سینے پر بلغم کی شکایت بھی ہوسکتی ہے جب کہ شوگر (ذیابیطس) کے مریضوں کو بطورِ خاص آلو کھانے میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار ہوتی ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago