عمیر رانا کے ساتھ غار حرا میں کیا ہوا؟

عمیر رانا کا شمار پاکستانی ٹیلی ویژن کے سب سے ذہین اورپرفیکٹ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکار بہت سے اہم پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں اور مداحوں کی ان کی اداکاری بہت پسند آتی ہے۔

اس وقت عمیر رانا موجودہ سپر ہٹ ڈرامہ سیرل عشق مرشد میں ڈرامے کے مرکزی کردار اور ہیرو اداکار بلال عباس کے والد کا کردار کر رہے ہیں جس میں وہ ایک کرپٹ سیاست دان کے طور پر مداحوں کو انٹرٹین کرتے دکھائی دی رہے ہیں۔

حال ہی میں عمیر رانا نے ساتھی فنکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور بتایا کہ بچپن میں مذہب سے اس قدر قریب ہوگیا تھا کہ وہ اس نہج پر پہنچ گئے تھے جسے انتہا پسند کہیں تو غلط نہیں ہوگا، اس دور میں بڑے بھائی کی سالگرہ آئی تو انہیں مبارکباد تک نہیں دی جس کا بعد میں بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی طرح اس انتہا پسندی سے نکلے تو پہلے مذہب سے دور ہوگئے اور پھر جب بالغ ہوئے تو تمام مذاہب کی تعلیم حاصل کی، اس دوران دینِ اسلام کی جانب ایک بار پھر راغب ہوگئے۔

Omair Rana Cave Of Hira

اداکار نے دینِ اسلام کی جانب دوبارہ راغب ہونے کا قصہ کچھ یوں بتایا کہ ایک بار اپنی والدہ کے ساتھ حج کے لیے گیا ہوا تھا، ان دنوں مجھے جوڑوں کی تکلیف کی شکایت تھی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن پھر بھی جبل نور پر چڑھنے کا فیصلہ کیا اور جب چڑھتے چڑھتے غار حرا تک پہنچا تو احساس ہی نہیں ہوا کہ مجھے درد بھی تھا۔

انہوں نے کہا جب غاز حرا میں پہنچا تو میری جو کیفیت تھی اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، اس وقت میں صرف یہ سوچ رہا تھا کہ میرے آخری نبیﷺ کو پہلی وحی اس جگہ نازل ہوئی تھی، میری زبان پر صرف سورۃ العلق کی ابتدائی آیت یعنی اقرا ہی تھی، جس کے معنی پڑھنے کے ہیں اور ہم یہ ہی نہیں کر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں سوچ رہا تھا کہ اگر میری یہ حالت ہے تو آپﷺ اور دیگر انبیا کرامؑ کی کیا حالت ہوتی ہوگی، جب ان پر وحی نازل ہوئی ہوگی، پھر جب میں غار حرا سے واپس آیا تو مجھے جوڑوں کی تکلیف مکمل طور پر ختم ہوگئی تھی اور یہ ہی وہ وقت تھا جب میں دین اسلام کی طرف دوبارہ لوٹ کر آیا تھا۔

Image Sourc:U nsplash

عمیر رانا نے اپنے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ کی شوٹنگ کے حوالے سے بھی بتایا کہ اس دوران بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا اور اس وقت احساس ہوا کہ میں اپنی ذہنی حالت پر خود قابو پاسکتا ہوں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago