نورے کی سالگرہ کے مو قعے پر ، صدف کنول کا محبت بھرا پیغام وائرل

 نورے شہروز آج اپنی 9ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ دونوں کے درمیان شادی کے آٹھ سال بعد مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی جس کے دو ہفتے بعد ہی شہروزنے صدف کنول سے شادی کر لی تھی۔نورے شہروز آج نو سال کی ہو گئی ہین۔

Noorah 9th Birthday wishes

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہروز کی جانب سے بیٹی نورے کی دو تصاویر پوسٹ کی گئی جس میں نورے خود اپنی سیلفی بنانے میں مصروف ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شہروز سبزواری نے لکھا کہ ’آپ جانتی ہیں کہ سیلفی کس طرح لی جاتی ہے۔’

Image Source:Instagram

 انہوں نے مزیدلکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو بابا کی زندگی، ‘میں آپکا بہت بڑا فین ہوں اور  مجھے اس بات پر فخر ہے، انہوں نے یہ بھی کہا  کہ ’مجھے آپکے چہرے پر پیاری سی مسکراہٹ بہت پسند ہے۔’

نورے کی سالگرہ کے اس خوشی کے موقع پر  شہروز سبزواری کی دوسری بیوی صدف کنو ل بھی نورے کی خوشی میں شامل ہونے  میں پیچھے نہیں رہی۔

صدف کنول نے بھی  نورے کو ان کی   سالگرہ کے  دن کی مبارکباد دینے کیلئے انسٹاگرام   کا سہارا لیا اور اسٹوری اپ لوڈکردی۔

 صدف نے اپنی اسٹوری  میں لکھا ہے کہ ” نویں  سالگرہ مبارک ہو میری شہزادی ہمیشہ خوش رہیں اور اپنے اس خاص دن کا بھرپور مزہ لیں۔آپ بہترین ہیں ،ہیپی برتھ ڈے نورے بابا۔”

اداکارہ کی پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے نورے کو انکی سالگرہ پر مبارکباد  دینے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ صدف  کنول کا نورےکے ساتھ تعلق بہت دوستانہ ہے ۔ اپنے شوہر شہروز کی بیٹی کو نورے کہہ کر بلاتی ہیں اور نورے بھی انہیں صدف کہہ کر پکارتی ہے۔صدف نے مزید کہا کہ نورے بہت پیار کرنے والی بچی ہے،نورے بالکل اپنے والد شہروز کی کاپی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago