نور بخاری نے حجاب کیوں شروع کیا؟ اداکارہ نے اصل وجہ بتادی

حال ہی میں سابقہ اداکارہ  نور بخاری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں نورکی زندگی نے ایک نیا رخ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ اس کے علاوہ نور نے اپنی بچوں کے والد سے ہی دوسری شادی کی ہے اور اب وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ایک مطمئن اور پرسکون زندگی گذار رہی ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں   ان سے حجاب لینے سے متعلق سوال کیا گیا اس پر سابقہ اداکارہ نے بتایا ‘میں بخاری سید ہوں، جب شوبز میں آنے کی ضد کی تو ابو انکار نہیں کرسکے کیونکہ میں بہت لاڈلی تھی، والد کسی چیز کو نہ نہیں کرتے تھے’۔

انہوں نے کہامیرے ددھیال والے اب تک سب عبایہ پہنتے ہیں تو یہ چیز میرے خون میں تو تھی لیکن مجھے احساس نہیں ہورہا تھا، شروع سے میں لاپرواہ قسم کی شخص تھی، لڑکوں والے کپڑے پہننا، دوپٹہ نہ لینا، مجھے ہمیشہ سے لگتا تھا کہ میں کچھ غلط نہیں کررہی، کام کررہی ہوں ، یہ ٹیلنٹ اللہ نے دیا ہے۔نور بخاری نے مزید کہا مجھے ہدایت اس وقت ملی جب اللہ نے چاہا، مجھے احساس ہوا کہ اللہ نے کچھ حدود متعین کی ہیں جن میں ہمیں رہنا چاہیے، جب ہم مالک کے حکم پر چلتے ہیں تو اس کو راضی کرسکتے ہیں۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھاکہ ‘جب میں امید سے تھی اور مجھے پتا چلا کہ دنیا میں آنے والا بچہ ایک لڑکی ہے، 2012 میں اس کی پیدائش ہوئی، تب ہی سوچ لیا تھا کہ مجھے حجاب کرنا ہے لیکن اس وقت میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور آمدنی میرے کام کی وجہ سے تھی، اس وقت میں چھوڑ نہیں سکتی تھی لیکن نیت اسی وقت سے تھی۔انہوں نے کہا میں نے سوچا اب میری بیٹی ہوگئی ہے، میں نہیں چاہتی یہ انڈسٹری میں آئے، اگر میں رہی تو اسے کیسے روکوں گی؟ 2017 میں، میں نے فیصلہ کیا کہ روٹی ملے یا نہ ملے مجھے چاہے فاقے ہی کیوں نہ کاٹنے پڑیں، پروجیکٹ ہونے کے باوجود میں نے انڈسٹری چھوڑی اور حجاب شروع کردیا۔

اداکارہ نور بخاری نے مزید کہا کہ بیٹی پیدا ہوئی تو سوچا کہ بیٹی کو اچھا مستقبل دینا ہے، بیٹی کے لیے رول ماڈل بننا ہے، اسی لیے حجاب کرنا شروع کیا۔

: مذید پڑھیئے

لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو ذیادہ پسند کرتی ہیں۔فاطمہ آفندی

انٹرویو کے دوران نور بخاری نے حجاب کو ایک مشکل فیصلہ قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ باحجاب خاتون کو یا تو جاہل سمجھا جاتا ہے یا پھر غریب گھرانے کا سمجھا جاتا ہے۔

نور بخاری سے پوچھا گیا کہ ان کی پہلی شادی کب ہوئی تھی توان کا جواب تھا کہ، مجھے یاد نہیں کہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی، میں یاد بھی نہیں رکھنا چاہتی۔ میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، میرے ذہن میں پچھلاسب

کچھ دھندلا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ نور نے اپنی بچوں کے والد سے ہی دوسری شادی کی ہے اور اب وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ ایک مطمئن اور پرسکون زندگی گذار رہی ہیں الحمدللہ میں اپنی موجودہ شادی میں خوش ہوں۔

لوگوں نے میری متعدد شادیوں کے بارے میں افواہیں پھیلائی ہیں، مجھے پرواہ نہیں ہے اگر وہ کہیں کہ میں نے دس شادیاں کیں، ویسے میں نے دو شادیاں کیں۔ نور بخاری نے صاف الفاظ میں بتا دیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago