پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ارمینا رانا خان کے حالیہ پیغام پر شدید ردّعمل کا اظہار کر دیا۔
نور بخاری نے ارمینا خان کے ٹوئٹر پر مذہبی انتہا پسندی کے حوالے سے جاری کیے گئے پیغام پر ردّعمل دیتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ سابقہ اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا میں نے واقعی مذہبی انتہا پسندی کے بارے میں پڑھا ہے؟ نور بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے’۔
جس پر ارمینا رانا خان نے ایک بار پھر ٹوئٹر پر اپنی پچھلی ٹوئٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹس کو مخصوص فنکاروں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ براہ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کسی پر ذاتی طور پر تنقید کی ، یہ میرا اسٹائل نہیں ہے۔
بعدازاں ، ارمینا خان نے نور بخاری کے انسٹاگرام پر اسٹوری لگانے پر دوبارہ ٹوئٹ کی جس میں لکھا کہ ٹوئٹ میں یہاں کرتی ہوں آگ انسٹا پر لگ جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ارمینا رانا خان نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال آج کل عام ہوگیا ہے۔
ارمینا رانا خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘ان دنوں مذہبی انتہا پسندی کا استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانا کافی عام ہوگیا ہے۔ ‘اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’کیا اس کے بغیر کیریئر کو نہیں بڑھایا جا سکتا؟
‘
مزید پڑھیں: احسن اور منال نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، سابقہ اداکارہ نور بخاری
واضح رہے کہ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ارمینا رانا خان نے 2020 میں خاموشی سے اپنے منگیتر فیصل خان سے شادی کرلی تھی اور برطانیہ چلی گئیں تھیں۔ برطانیہ جانے کے بعد سے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اکثر وبیشتر انہیں اپنی پوسٹس اور بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان کی ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی
جبکہ اگر نور بخاری کی بات کریں تو وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر کافی عرصے سے اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کر رہی ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے اداکاروں نے بھی مذہبی راستے پر چلنے کے بعد اداکاری چھوڑ دی ہے، جیسے کہ اداکارہ صنم چوہدری جنہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر مذہبی زندگی کے آغاز کرنے کے بعد اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دیں بلکہ اداکارہ نے انسٹاگرام بائیو بھی تبدیل کردیا جو کہ اب ، “ایک مسلمان ، ایک ماں اور اسلام سیکھنا ، ہمارے خالق اللہ کا دین” کر دیا ہے۔ اس سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی مذہب کی راہ اختیار کرنے پر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…