پب جی سے محبت میں گرفتار ہونے والی سیما،فیس بک سے دوستی سےمحبت میں تبدیل ہونے والی انجو کے بعد اب باری آئی ہے ٹک ٹاک سے پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہونے والی نکولی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ کہانی ہے امریکی عیسائی لڑکی نکولی کی جس نے ٹک ٹاک پر پاکستان کے شہر چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ اکرام اللہ خان درانی سے فیس بک پر دوستی کی اور پھر پاکستان آنے کے بعد اسلام قبول کیا اور نکاح کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نکولی کا تعلق چلی، جنوبی امریکہ سے ہے۔ لڑکی اکرام اللہ خان درانی کی محبت میں پاکستان آئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر نورین رکھ لیا۔
اس نوبیاہتا جوڑے کا اپنے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک سیٹل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں نورین ہسپانوی زبان بولتی ہے ،ا ورامریکہ میں ایک موبائل کمپنی میں منیجر رہی ہیں
اکرام اللہ نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ ’ہم نے 25 رمضان کو بات شروع کی، ہماری دوستی ہوئی اور چند ماہ بعد ہماری شادی ہوگئی، وہ مجھے اپنے ساتھ امریکہ لے جانا چاہتی ہے ، وہ کہتی ہے کہ اگر تم ساتھ نہیں جاﺅ گے تو میں بھی پھر یہیں رہوں گی ۔
تاہم اس کی نانی اور بہن نے شادی کے اس پُر مسرت موقع پر نورین کو کلمہ پڑھایا اور اب اسے نماز سکھا رہی ہیں۔ میرے والدین زندہ نہیں ہیں لیکن میری بہنیں میری شادی پر بہت خوش ہیں‘۔
نکی مسلمانوں کی طرح نماز پڑھتی ہے اورعبادت بھی کرتی ہے۔اردو بولنے کی بھی کوشش کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصےمیں بہت سی غیر ملکی لڑکیاں پاکستانی مردوں سے شادی کرنے پاکستان آئیں ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…