ماشاء اللہ! ہالینڈ کی معروف خاتون باکسر نے اسلام قبول کرلیا

یہ سخت اور تلخ حقیقت ہے کہ مغربی معاشرے یا مغربی دنیا میں کے کچھ ایسے طاقتور طبقے ہیں جو مسلمانوں کے حوالے سے اچھی رائے نہیں رکھتے یا یوں کہئے کہ مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ ان کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی ایک خراب شکل دیکھائی جاتی ہے، ہر معاملے میں مسلمانوں پر الزام تراشی اور انہیں انتہاء پسند ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔

یہی نہیں، دنیا میں اس تصور کو پیدا کئے جانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی کہ شاید اسلام کو جبر سے پھیلایا جاتا ہے، لوگوں کو زور زبردستی اسلام قبول کروایا جاتا ہے، لہذا ایک باقاعدہ سوچ کے ساتھ دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف لوگوں میں ڈر ڈالا گیا تاہم اس محدود طبقے کی سوچ اور کوششیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور سے کمزور ہوتی جارہی ہے، دنیا میں کئی لوگ ہدایت پانے کے بعد اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں، خوشی خوشی اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔

انہی لوگوں میں ایک نام ہالینڈ کی مشہور و معروف باکسر روبی جیسیہا میسو کا بھی ہے، جنہوں نے حال میں اسلام قبول کیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ پوسٹ میں کیا۔

باکسر روبی جیسیہا میسو کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہ اس سے قبل عیسائی مذہب کی ماننے والی تھیں تاہم وہ اس دوران اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئیں اور پھر انہوں نے سالوں تک اسلامی تعلیمات کو پڑھا ،سمجھا اور عمل کیا۔ اور وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر اسلام میں داخل ہوگئیں ہیں۔

Image Source: Twitter

باکسر روبی جیسیہا میسو نے اس حوالے مزید لکھا کہ انہوں نے کلمہ خود سے پڑھ لیا تھا البتہ اسلام قبول کرنے کی تقریب باقاعدہ طور پر ہالینڈ کی ایک مسجد میں ہوئی تھی۔

یقیناً بحیثیت مسلمان ہم سب کے لئے یہ ایک فخر کی بات ہے کہ ایک نامور اسپورٹس سے منسلک خاتون اسلام اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دین حق میں داخل ہوگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر باکسر روبی جیسیہا میسو کو مسلمان کی جانب سے ناصرف اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے بلکہ انہوں نے خوش آمدید بھی کہا جارہا ہے۔

اگر رواں برس کی ہی بات کی جائے تو اپریل کے مہینے میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ریسلر ویلہم اوٹھ کی جانب سے بھی اسلام قبول کیا گیا تھا۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ریسلر ویلہم اوٹھ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اسلام کو سمجھا اور جانا تھا۔

یاد رہے مشہور و معروف کینڈین خاتون اور ٹریولر روزی گیبریل نے سال 2018 میں پاکستان کا ٹور کیا تھا، جہاں وہ مسلمان کے طور ، طریقوں اور اسلامی تعلیمات سے بےحد متاثر ہوئیں تھیں اور انہوں نے پھر اسلام قبول کرلیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

20 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago