نواز شریف کا بیرون ملک جانا، احتساب عمل کیلیے دھچکا تھا، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے متعلق کی ایک اہم ٹوئیٹ، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر برطانیہ روانگی کو موجودہ حکومت کے لئے دھچکا قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ہفتے کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق لکھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری ایک درست فیصلہ ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام میں مزید لکھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک وطن روانگی کے باعث موجودہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بیانئے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپس کی حمایت کی وہیں ان کی جانب سے اس بات پر بھی شدید غصے کا اظہار کیا گیا کہ جن لوگوں نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹس بنانے میں کردار ادا کیا ان کے خلاف کارروائی ہوئی چاہئے اور انھیں عبرت کا نشان بھی بنا دینا چاہئے ۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو گزشتہ برس شدید علالت کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھی جبکہ جانے سے قبل سابق وزیر اعظم کے کچھ طبی ٹیسٹ بھی کروائے گئے جس کی بنیاد پر انہیں ملک سے باہر جاکر علاج کروانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ جس کے بعد وہ گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں برطانیہ چلے گئے تھے، جس کے بعد سے لیکر وہ اب تک وہیں مقیم ہیں۔ تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے لندن جانے سے لیکر اب تک ان کی طبی رپورٹس اور ان کی وہاں کی مصروفیات پر نظر رکھی جارہی تھی۔ جس کے بعد اب وفاقی حکومت کی جانب باقاعدہ اس بات کا اعلان کردیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو واپس وطن لانے کے لئے برطانوی حکومت سے سرکاری سطح پر رابطہ کیا جائے گا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago