نوشین شاہ اور عمر سعید کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ کیوں؟

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ اپنی بولڈ ایکٹینگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر ہی تنازعات میں گھری رہتی ہیں ۔اب ایک بار پھر انہوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک متنازعہ پوسٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستانی معاشرے میں موجود ایک مسئلے کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوشین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملکی مسائل کو لیکر ایک پیغام جاری کیا اور لکھا کہ “یہ صرف اس ملک میں ہوتا ہے جہاں اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کی ماں روز آپ کو یاد کراتی ہے، شادی کرلو نہیں کرنی شادی بھئی معاف کردو جان چھوڑو۔

Image Source Instagram

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کی شادی ہوگئی ہے اور بچے نہیں ہیں تو پھر کہا جاتا ہے بچے کرلو۔ ان کا کہنا تھا نہیں کرنے بچے ،معاف کردو ،جان چھوڑ دو۔”

اداکارہ نوشین شاہ کی اس پوسٹ پر معروف فیشن ڈیزائنر عمر سعید نے ان کی بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ ” ہاں، جب شادی نہیں ہوپاتی کوشش کرکرکے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے عزت بچانے کیلئے۔”

نوشین شاہ اس جواب پر چپ نہیں بیٹھیں اور ڈیزائنر عمر سعید پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیا۔ عمر سعید کی بات کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے لکھا کہ “اب تم مجھے بتاؤ گے کہ مجھے کیا بولنا اور کب چپ ہونا ہے، تم مردوں کے ساتھ سوتے ہو، اللہ معاف کرے تم ایک ہم جنس پرست شخص ہو، آپ تو شادی کرنے کے قابل ہی نہیں ہو۔ برائے مہربانی اگلی بار بولنے سے پہلے سوچ لینا، اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لو۔”ان دونوں کی یہ جملہ بازی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

شوبز انڈسڑی میں نوشین شاہ کا شمار ان چند اداکاروؤں میں ہوتا ہے جو لگی لپٹی رکھنے کے قائل نہیں ۔متعدد ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گر ہونے والی نوشین شاہ نے ابھی حال ہی میں نجی چینل کی رمضان ٹرانسمینشن میں عامر لیاقت حسین کی کلاس لی اور انہیں لائف شو میں کھری کھری سنادی۔

سوشل میڈیا پراس پروگرام کی ایک کلپ کافی وائرل ہوئی جس میں شو کے سیٹ پر معروف گلوکار احمد جہانزیب اوراداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں۔ اس دوران نوشین شاہ کی بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر میزبان عامر لیاقت حسین بھی اُن کے ساتھ بولنے لگ جاتے ہیں اور مہمان نوشین شاہ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہوتے، جس پر نوشین شاہ برہم ہوجاتی ہیں اور تنگ آکر کہتی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوشین شاہ اور یاسر حسین کا کے درمیان شادی کے دعوت نامے کا تنازعہ لڑائی کی شکل اختیار کرگیا تھا کہ جب اداکار یاسر حسین نے اعتراف کیا تھا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے مہمان کے طور پر آئی تھیں، اس حوالے سے حالیہ دنوں میں نوشین شاہ نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں یاسر حسین کے اس بیان پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں غیر ضروری لوگوں کو اہمیت نہیں دینا چاہتی، اب سب کچھ ختم ہوچکا ہے، میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago