Categories: صحتنیوز

عوام کے تحفظ کیلئے نیشنل ہیلتھ سروس نے7 نئی علامات بتادیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے آغاز کے ساتھ ہی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سے بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چونکہ یہ لہر شدید نوعیت کی ہوگی اس لئے نیشنل ہیلتھ سروس نے کورونا وائرس کی عام علامات کے علاوہ مزید سات نئی علامات بتادیں ہیں۔

کورونا وائرس کی نشاندہی کے لئے اب تک صرف خشک کھانسی، تیز بخار یا سانس لینے میں دشواری کی علامات سامنے آرہی تھیں لیکن اب وائرس کی علامات جلدی امراض سے بھی واضح ہو رہی ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی 7 علامات کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔

گلے کی سوزش
حلق میں خارش اور کانٹے چبھتے محسوس ہونا ، اور اس وجہ سے گلے میں سوجن محسوس ہونا یہ تکلیف گلے کی سوزش کے طرف اشارے کرتا ہے اور یہ علامت کوویڈ -19 کی عام علامات میں سے ایک ہے۔

Image Source: WebMD

پٹھوں میں درد
اگر چلنے پھرنے میں پٹھوں میں کھینچاؤ اور درد کی ٹیس محسوس ہو تو اس درد کو ہر گز نظر انداز نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس کے کچھ کیسیز میں مریضوں نے جوڑوں میں درد اور تکلیف کی شکایت بھی سامنے آئی ہے۔ دراصل یہ درد جوڑوں کی دائمی سوزش کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے جو ابتداء میں جوڑوں کو متاثر کرتی ہے اور آگے جاکر جسم کے دیگر نظام کو بھی متاثر کرسکتی ہے سکتا ہے۔

Image Source: Instagram

ڈائریا
ڈائریا بھی کوویڈ- 19 کی علامات میں سے ایک ہے، غیر ضروری قے اور پیٹ میں درد ہونے کو معمولی نہیں سمجھیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس سے پہلے کورونا وائرس میں ڈائریا، قے آنا اور پیٹ اینٹھن ہونا اور درد ہونے کی تکلیف صرف بچوں میں پائی جارہی تھی لیکن اب بالغ لوگ بھی اس تکلیف کا شکار ہوسکتے ہیں۔

آشوب چشم
یہ عام طور پر آنکھوں کی پتلی کی بیرونی جھلی میں ایک انفیکشن یا سوجن ہے جس میں دونوں آنکھوں میں بہت خارش اور جلن ہوتی جس سے وہ لال ہوجاتی ہیں۔ مریض کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے آنکھ میں کچھ ہے اور آنکھیں سوجی ہوئی لگتی ہیں جبکہ آنکھوں میں خارش اور جلن کی وجہ سے پانی بھی خارج ہوتا ہے۔

Image Source: Instagram

سردرد
سردرد بھی کورونا وائرس کی علامات میں شامل ہے۔ یہ خاص قسم کا درد شدید نوعیت کا ہوتا ہے جس میں سر بہت بھاری بھاری لگتا ہے،اور اس دباؤ کی وجہ سے سر میں درد کی ٹیسیں اٹھتی محسوس ہوتی ہیں۔ یہ درد مائیگرین سے مختلف ہوتا ہے کیونکہ اس درد سے پورا سر متاثر ہوتا ہے۔

جلد پر ریشیز
کورونا وائرس سے جلد بھی محفوظ نہیں رہی ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس کی نئی علامات میں جلد سرخ ہونا یا ریشیز ہوجانا بھی شامل ہے۔ عموماً جلد پر لال نشانات والی الرجی یا زخم اکثر مختلف قسم کی بیماریوں میں ہوجاتے ہیں لیکن کورونا وائرس کے کیسیز میں مریضوں میں یہ الرجی پائی گئی ہے۔

Image Source: WebMD

انگوٹھے اور انگلیوں پر سوزش
کورونا وائرس کے مریضوں میں کچھ مریضوں میں یہ نشاندہی ہوئی ہے کہ ان کی انگلیاں اور انگوٹھے سرخی مائل ہوجاتے ہیں اور ان کے گرد سوجن اور چھالے جیسے بن جاتے ہیں۔ مریض کے انگوٹھے اور انگلیوں پر ہونے والی یہ چھالے نما سوجن پہلے تو سرخ رنگ کی ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ اس کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔

ان علامات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ اس تیسری لہر میں کورونا وائرس اب مختلف انداز سے اثر انداز ہورہا ہے اور مریضوں میں تیز بخار ،مسلسل کھانسی اور ذائقے اور سونگھنے کی صلاحیت کا کھونے کے ساتھ علامات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ اگر کسی میں مندرجہ بالا علامات میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو اپناٹیسٹ کروائے اور جب تک ٹیسٹ کا نتیجہ نہ آجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

اس حوالے سے یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہوگئی ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے سندھ حکومت نے بھی ملک میں کورونا کیسیز میں شدت کے پیش نظر 15 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago