پاکستانی شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والے پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام حمزہ علی عباسی کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ،ان کی اداکاری کی صلاحیتیں ہوں یا ان کی شخصیت دونوں ہی انتہائی دلفریب تصور کی جاتی ہیں۔
میڈیا سے دوری کے بعد وہ اکثر سماجی و سیاسی معاملات پر سوشل میڈیا پر اپنے تنقیدی تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ برس جب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بذریعہ ٹوئیٹ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی سے متعلق جلد ایک خبر لوگوں سے شئیر کریں گے، بعدازاں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوبز کیرئیر کو خیرآباد کہنے لگے ہیں۔
اداکار نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے لادینیت سے اسلام تک کے سفر کو جانا ہے اور اب وہ اللہ کی رضا کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیر آباد کررہے ہیں۔اسی دوران اداکار حمزہ علی عباسی معروف اداکارہ نمل خاور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کے بعد دونوں فنکاروں نے شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی۔
اسلام سے تعلق جڑنے کے بعد حمزہ علی عباسی فلموں اور شوز میں ڈانس کرنے کے حوالے سے سخت موقف رکھا کرتے تھے، اس حوالے سے ان کی رائے یہ تھی کہ ڈانس کے ذریعے نوجوانوں کو غلط سمت کی طرف دھکیلا جارہا ہے ساتھ ہی وہ ہمیشہ فلموں میں شامل کئے جانے والے آئٹم سانگ کی بھی مخالفت کرتے نظر آئے۔
البتہ حال ہی میں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نمل خاور خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لہنگا پہنے اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ انڈین گانوں پر ڈانس کررہی ہیں جبکہ ویڈیو میں لوگ ان کی فارمنس پر شور بھی مچارہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کچھ خوش دیکھائی نہیں دئیے، ایک طرف تو انہوں نے اسلامی تعلیمات کا درس دینے والے حمزہ علی عباسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ وہ دنیا کو اسلام کی تعلیم دینے سے پہلے اپنے گھر سے ان تعلیمات کا آغاز کریں جبکہ دوسری طرف انہوں نے نمل خاور خان کو بھی نہیں چھوڑا اور ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر دوسروں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیکچر دیتے ہیں۔ یہی نہیں ناقدین کی جانب سے اس جوڑے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کوئی اسے حمزہ علی عباسی کا دوغلا پن قرار دے رہا ہے تو کوئی پوچھ رہا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو یہ سب نظر نہیں آتا۔
خیال رہے کہ اداکاری اور شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نمل خاور خان سوشل میڈیا پر کم ہی دکھائی دیتی ہیں مگر اُن کے مداحوں اور فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ کوئی پہلے موقع نہیں کہ جب نمل خاور خان نے کسی تقریب میں ڈانس کیا ہو اور وہ وائرل ہوا ہو ، وہ 2020ء میں اپنی بہن کی شادی میں مہندی کی تقریبات میں لال اور ہرے رنگ کے جوڑے میں بھی ڈانس کرچکی ہیں جس کی ویڈیوز اور تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے اور اس وجہ سے وہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…