ملک کی نامور اسٹائلسٹ نبیلہ مقصود اور ماڈل و بیوٹی ایکسپرٹ نادیہ حسین کے درمیان میک اپ فورمولا چرانے پر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
حال ہی میں نادیہ حسین نے ”گو میک اپ پیلیٹ” کے نام سے میک اپ کی ایک پروڈکٹ متعارف کروائی ہے جس میں کنسیلر ،کنٹوراور ہائی لائٹر دیا گیا ہے جوکہ مارکیٹ میں ہر جگہ دستیاب نہیں ہے بلکہ صرف نادیہ حسین کی برانڈ آؤٹ لیٹ پر موجود ہے۔
ماڈل نادیہ حسین کی اس میک اپ پیلیٹ پر نبیلہ مقصود نے الزام لگایا ہے کہ یہ میرے بنائے ہوئے ”زیرو میک اپ پیلیٹ” کی نقل ہے۔ دونوں میں بس رنگوں کا ہلکا سافرق ہے باقی یہ بالکل میرے پیلیٹ جیسی ہے۔نبیلہ اور نادیہ کے بنائے گئے میک اپ پیلیٹ کا شمار ملک کے اہم ترین بیوٹی برانڈز میں ہوتا ہے اور ان کی بعض بیوٹی و میک اپ سروسز تقریباً ایک جیسی ہی ہیں لیکن اب ان کے درمیان میک اپ فارمولا چرانے پر تنازع سامنے آیا ہے۔ دونوں برانڈز کی جانب سے متعارف کرائی گئی میک اپ کٹس دراصل خواتین کو فوری طور پر چہرے پر میک اپ کرنے کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ دونوں برانڈز کی یہ میک اپ کٹس خصوصی طور پرایسی خواتین کے لیے بنائی گئی ہیں، جو آفس میٹنگ، پارٹی یا تقریبات میں فوری طور پر اپنا میک اپ ٹھیک کرسکتی ہیں۔
نبیلہ مقصود نے اسی پیلیٹ سے متعلق نادیہ حسین کو پیغامات بھیجے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے پیلیٹ سے ملتی جلتی ہے، اس پر کاپی رائٹ لگنا چاہیئے ، جس پر نادیہ حسین نے لکھا کہ آپ کا ایک الگ اور مشہور برانڈ ہے آپ کیوں فکر کر رہی ہیں، یہ آپ کے جیسا نہیں ہے ۔سوشل میڈیا پر نادیہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایسے پیغامات اور چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان پر نبیلہ مقصود میک اپ فارمولا چرانے کا الزام لگا رہی ہیں۔
جب کہ دوسری جانب نبیلہ سیلون کی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی نادیہ حسین کا نام یاسیلون کا نام مینشن کیے بغیر بتایا گیا کہ ان کی میک اپ کٹ جیسی دوسری کٹ مارکیٹ میں آ چکی ہے اور انہوں نے فارمولا چرانے کی اجازت نہیں دی۔ نبیلہ سیلون کی جانب سے پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر 2015 میں “نو میک اپ پلیٹ”کے نام سے میک اپ کٹ متعارف کرائی تھی، جس کا نام اب تبدیل کرکے “زیرو میک اپ” کر دیا گیا ہے۔
اسٹائلسٹ نبیلہ مقصود نے کچھ سال قبل جو پیلیٹ زیرو میک اپ پیلیٹ کے نام سے متعارف کروائی تھی اس میں ہائی لائٹر موجود نہیں اور ان دونوں پیلیٹ کی خصوصیات بھی بالکل الگ بتائی جاتی ہیں، ایسے میں سوشل میڈیا پر یہ بحث و تکرار چل رہی ہے کہ کس نے کس کے پراڈکٹ کی کاپی کی ہے یا کون ذمہ دار ہے اور دونوں برانڈز کے صارفین اپنے اپنے برانڈز کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن بعض لوگوں کے مطابق بہت سارے میک اپ برانڈز کی کئی مصنوعات ایک جیسی ہوتی ہیں اس لیے تنازعے کی کوئی بات نہیں۔
مزید پڑھیں: نوشین شاہ اور عمر سعید کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ کیوں؟
واضح رہے کہ ماڈل واداکارہ نادیہ حسین اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک فراڈ پروڈیوسر کو بے نقاب کر چکی ہیں جوان کا نام لے کر نوجوان لڑکیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا تھا۔ نادیہ حسین نے اپنے اکاؤنٹ سے اس پروڈیوسر کی چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرکے نئی ماڈلز کو خبردار کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…