مردہ قراردیا جانیوالا برازیلی شخص اپنے جنازے سے قبل دوبارہ زندہ ہوگیا

مرنے کے بعد کسی انسان کی سانسیں معجزانہ طور پر واپس آجانے جیسے واقعات تو اکثروبیشتر ہم سنتے رہتے ہیں لیکن اگر کسی شخص کو اسپتال مردہ قرار دیدے مگر وہ دوبارہ سے زندہ ہوجائے تو ایسا سن کر ہی رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ حال ہی میں ایسا ایک واقعہ برازیل میں پیش آیا ہے۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ 62 سالہ جوز ریبرو ڈا سیلوا نامی شخص جو کہ منہ کے کینسر میں مبتلا تھا علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل تھا جہاں ڈاکٹروں نے غلطی سے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹرز کی رپورٹس کے بعد جوز ریبرو کی ’لاش‘ باڈی بیگ میں ڈال کررکھ دی گئی اوروہ 5 گھنٹے تک باڈی بیگ کے اندر اسپتال میں پڑا رہا۔رپورٹ کے مطابق لاش کو 100 کلو میٹر دور ایک فیونرل ہوم بھجوایا گیا جہاں اس کی تدفین کی تیاری کی جاری تھی مگر فیونرل ہوم کے ایک ملازم کو محسوس ہوا جیسے باڈی بیگ میں موجود شخص زندہ ہے اور ڈیڈ باڈی سانس لے رہی ہے۔

Image Source: File

مزدور کی جانب سے فیونرل ہوم کے دیگر اسٹاف کو جب بتایا گیا تو انہوں نے بغور مشاہدہ کیا جس میں یہ تصدیق ہوئی کہ جوز ربیرو واقعی سانس لے رہا تھا، جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ربیرو کی بہن کا کہنا تھا کہ مجھے فیونرل ہوم کے ورکر نے فون پر بتایا کہ میرا بھائی زندہ ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے، مجھے یہ بات سن کر اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا اور میں جلد از جلد اسپتال پہنچی جہاں میں نے اپنے بھائی کو واقع ہی زندہ پایا۔

Image Source: File

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ہوا،جہاں ایک اسپتال میں مردہ قرار دئیے جانے والے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت 50 افراد نے ہنگامہ برپا کردیا۔جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔نوجوان کی حالت دیکھ کر متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 افراد اسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق 19 سالہ چندراشیکھر گھر میں اچانک بے ہوش ہوکر گر گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ اسے اسپتام لائے تھے۔ نوجوان کے اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں یہ کہہ کر منتقل کردیا کہ اسے برین ہیمرج ہوگیا ہے۔اہل خانہ کا الزام تھا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دئیے گیا چندراشیکھر زندہ تھا اور اسے مردہ کہہ کر علاج سے رک گئے جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوئی اور وہ ممبئی منتقل کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی چندراشیکھر کو مردہ قرار نہیں دیا، ہم نے کہا تھا کہ اس کا دماغ مرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: بچی زندہ یا مردہ، باپ زیادتی کے بعد گوگل پر جواب ڈھونڈتا رہا، بیٹی دم توڑ گئی۔

علاوہ ازیں ،گزشتہ سال شہر قائد میں مردہ قرار دی جانیوالی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئیں تھیں جس کے بعد انہیں دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس واقعے میں ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بغیر معائنے کے مردہ قرار دیا اور اُن کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا، اہل خانہ نے رشیدہ بی بی کو غسل دینے کے لیے سرد خانے منتقل کیا اور انہیں تقریباً 20 منٹ تک مورگیج ہاؤس میں رکھا گیا۔خاتون کو جب غسل دینے کے لیے لایا گیا اور جیسے ہی اُن پر گرم پانی ڈالا گیا تو وہ اٹھ کر کھڑی ہوگئیں جس کے بعد وہاں موجود خواتین نے خوف کی وجہ سے دوڑ لگا دی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago