کہتے ہیں انگریز اپنے دور حکومت میں زیر زمین خزانے دفن کرتے تھے، اب یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے کیونکہ ملتان میں ضلع کچہری میں واقع انگریز دور کے مال خانے سے کھدائی کے دوران خزانے کی ایک بڑی کھیپ نکل آئی ہے ۔ اس خزانے میں اشرفیاں، اربوں کی مالیت کا سونا اور انگریز دور کا اسلحہ شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے احاطہ کچہری میں نئی عدالتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سال بند پڑے رہنے والے انگریزوں کے دور کے مال خانے سے خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی ہے۔ اس خزانے کے بارے میں کھدائی کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ زیر زمین کمرہ سونے سے بھرا پڑا ہے۔
کھدائی کے دوران خزانے نکلنے کےمعاملے کو فورا ضلعی جج کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے سول جج کو جگہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور سول جج نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کردیا۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کا اس جگہ پر داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔
مزید جاننے: سکھر کی نہر میں مگرمچھ نے 8 سالہ بچی کو زندہ نگل لیا
محکمہ آثار قدیمہ لاہور کی ٹیم اس جگہ کا معائنہ کرے گی جبکہ ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس کی نگرانی میں کھدائی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا تاکہ نکلنے والے جواہرات اور نوادرات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اٹلی میں بھی ایک پرانے تھیٹر کی کھدائی کے دوران لاکھوں یوروز کی مالیت کا خزانہ دریافت ہوا تھا۔ اٹلی میں تھیٹر کی کھدائی کے دوران مٹی کے ایک برتن میں سے پانچویں صدی کے چمکتے ہوئے سونے کے خالص سکے برآمد ہوئے تھےاور ان خالص سونے کے نایاب سکوں کو اٹلی کی حکومت نے میوزیم کا حصہ بنانے کا اعلان کیاتھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہماری حکومت اس قیمتی مالیت کے خزانے کے بارے میں کیا فیصلہ سناتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…