بعض اوقات انسان بدلہ کی آگ میں سب کچھ بھول بیٹھتا ہے یہاں تک کہ اپنے سگے رشتوں کو بھی فراموش کر بیٹھتا ہے اور انہیں بھی نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کرتا۔ ملتان میں 4 سالہ انعم ارشد کے اغواء کا واقعہ اس بات کا عملی نمونہ ہے۔اس معصوم بچی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور اغواء کار کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا سگا باپ ہے۔
دراصل اس بچی کے والد کا اپنے ہمسائے کے ساتھ کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش میں اس نے اپنے ہمسائے کو مقدمہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی اور اس کو پھنسانے کے لئے اپنی 4 سالہ معصوم بیٹی کو استعمال کیا اور خود ہی اس کو اغواء کروا دیا تاکہ الزام ہمسائے پر آجائے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے نیو زکریا ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ انعم ارشد کو چند ہی گھنٹوں میں بازیاب کروالیا، بچی کے والد ارشد نے پولیس کو شکایت کی کہ اس کی 4 سالہ بیٹی انعم ارشد کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ جس پر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کو فوری بازیاب کروانے کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں بچی کو بازیاب کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
بچی کی بازیابی کے لئے پولیس نے فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے بچی کو تھانہ گلگشت کے علاقے نواب پور روڈ سے اصغر کالرو نامی شخص کے گھر سے بازیاب کروایا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم اصغر کالرو نے دوران تفتیش بچی کے اغواء کا بھانڈا پھوڑ دیا اور کہا کہ بچی کا والد اصغر کالرو سے سازباز ہوکر خود ہی چھوڑ کر گیا تھا کیونکہ وہ اپنے ہمسائے کو اغواء کے مقدمہ میں پھنسانا چاہتا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا والد ارشد اپنے ہمسائے کو اس لئے اغواءکے مقدمہ میں پھنسانا چاہتا تھا کیونکہ بچی کے والد کا ہمسائے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق بچی کا والد ارشد اور ارشد کا دوست عبد العزیز تاحال مفرور ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: حراست کے دوران پولیس اہلکاروں کا خواتین سے نامناسب روئیہ
اس سے قبل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےفوری کارروائی سے خواتین اور بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب نیشنل ہائی وے این 5 نارتھ سیکٹر 2 کے قریب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کا عملہ پیڑولنگ میں مصروف تھا اور اچانک وہاں سے گزرنے والی ٹیکسی میں سوار خواتین اور بچوں نے پولیس کو مدد کے لیے پکارنا شروع کردیا تھا۔ اس غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئےموٹروے پولیس کے مستعد افسران نے فوراً ٹیکسی کا پیچھا کرکے خواتین و بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی تھی اور 2 اغواکاروں کو حراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کرلیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…