لانگ جمپ لگانے والے محمد آصف بقیہ تربیت پاکستان آرمی سے لیں گے

کہتے ہیں اللہ پر یقین کامل ہو، تو انسان پھر کبھی اور کسی بھی مقام پر ناامید یا مایوس نہیں ہوسکتا ہے۔ مشکل سے مشکل وقت بھی بہتر انداز میں گزر ہی جاتا ہے جبکہ قسمت کا کیا ہے وہ بدلنے میں دیر نہیں لگتی ہے، انسان محنت سے کام لیتا رہے تو ایک نہ ایک دن قسمت بدل ہی جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک قصہ ٹھٹھہ کے نوجوان محمد آصف کا بھی ہے جس کی کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ناصرف لوگوں کی جانب سے آصف کو بہت پذیرائی ملی بلکہ ابتداء میں تو لوگوں کی جانب سے آصف کی تلاش شروع ہوگئی کہ آخر کون ہے یہ نوجوان، کیوں کہ یہ پورے ملک کا ایک اثاثہ ہے اور آگے جاکر پورے ملک کا نام روشن بھی کرسکتا ہے۔

یہی نہیں اندرون سندھ کے قدیم ترین شہر ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے محمد آصف جنہوں نے اپنی وائرل شدہ ویڈیو میں لائن میں کھڑی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لاگئی تھی۔ ان کی پہلے تو تلاش ختم ہوئی جب لوگوں نے ان سے رابطہ کیا اور وہ منظر عام پر آئے۔ جہاں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی نمائندگی اولمپکس گیمز میں کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے لئے لانگ جمپ میں تمغہ جیت کر لانا چاہتے ہیں۔

بعدازاں ان کی پروفیشنل مہارت کو دیکھتے ہوئے پاکستان ایتھلیٹس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے انہیں لاہور بلالیا تھا اور اب ایک انتہائی بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ مملکتِ خداداد کے زمینی دفاع کی ضامن پاکستان آرمی نے اب محمد آصف کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے لانگ جمپ کے ماہر محمد آصف کے مشکل وقت گویا اب ختم ہونے کو ہے۔ اب انھیں بس محنت کرنا ہوگی کیونکہ اب وہ اپنی بقیہ پروفیشنل ٹریننگ پاکستان آرمی کے ماہر کوچیز کے ساتھ کریں گے اور ملک و قوم کے لئے دیکھے جانے والے خواب یعنی اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے خواب کو بھی جامع تکمیل تک لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

اس حوالے سے مزید جانئے : نو سالہ نتالیہ نجم کا بڑا کارنامہ

دوسری جانب ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر (ر) اکرم ساہی کا اس حوالے سے کہنہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو سے شہرت پانے والے محمد آصف کی تمام تر تربیت کی ذمہ داری اب پاکستان آرمی نے لے لی ہے اور وہ اب جلد پاکستان آرمی کی ٹیم کو جوائن کریں گے ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی کے ساتھ ساتھ پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن بھی محمد آصف کی بھرپور مدد اور تعاون کرے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago