مفتی عبدالقوی کی چینی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

کہا جاتا ہے کہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھوں میں ہوتی ہے، کیوں کہ ایک انسان اپنے اچھے اور برے کا ذمہ دار خود ہی ہوتا ہے۔ ہوں تو پاکستان میں کئی ایسی شخصیات ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے تنازعات کا شکار بنی تاہم بیشتر شخصیات کے تنازعات کو عموماً عوام نے ایک غلطی سمجھ کر بھلا دیتی جس کے بعد وہ شخصیات بھی ان باتوں سے دوری اختیار کرتے رہیں۔ تاہم کچھ شخصیات ہمارے ملک میں ایسی بھی ہیں جو گویا عادت یا شوق کے باعث تنازعات میں رہنا پسند کرتے ہیں جن میں ایک نام مفتی عبدالقوی ہے۔

مفتی عبدالقوی سے آج کون واقف نہیں ہے، کسی زمانے میں ان کی وجہ شہرت بطور ایک مفتی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر کی طور پر ہوا کرتی تھی، تاہم اب معاملات کافی مختلف ہیں، لوگ انہیں آج قندیل بلوچ سے لیکر حریم شاہ کے ساتھ تنازعات کے باعث جانتے ہیں۔ جس نے ناصرف مفتی صاحب کی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ اس کے باعث ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔

تاہم بات اب یہی تک محدود نہیں رہی ہے، گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی گھر میں موجود ہیں جہاں وہ ایک چینی خاتون کے ساتھ رقص کرنے میں مصروف ہیں۔

مفتی عبدالقوی کی چینی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت کافی وائرل ہے، لوگوں کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کئے جارہے ہیں، کچھ لوگ مفتی عبدالقوی کی ڈانس کی خصوصیات کی تعریف کررہے ہیں تو کچھ اس پر خوب نالاں نظر آتے ہیں اور سزا کا مطالبہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

اس موقع پر مفتی عبدالقوی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی نے ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ان کے خلاف شازش کی ہے، کسی کے جسم پر میرا سر جوڑ کر میری ویڈیو ایڈیٹ کی گئی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے مفتی عبدالقوی کی اس سے پہلے بھی کئی بار متنازعہ ویڈیوز منظر عام پر اچکی ہیں جن میں گزشتہ برس ایک نجی محفل میں گلوکارہ پر پیسے اُڑاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

Image Source: geo.tv

یاد رہے ماضی کی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ بھی مفتی عبدالقوی کی بھی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں تھیں جس کے بعد جہاں مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت بھی چلی گئی تھی، بلکہ قندیل بلوچ کی جانب سے اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ مفتی عبدالقوی نے ان سے ہوٹل کے کمرے میں ملنے کا کہا تھا جہاں مفتی عبدالقوی نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بعدازاں قندیل بلوچ کو ان کے گھر میں ان کے بھائی کی جانب سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات میں عبدالقوی سے بھی تفتیش کی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago