مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان کے مشہور ومعروف دینی مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ جبکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث طبعیت بگڑ جائے پر مولانا طارق جمیل کو روالپنڈی کے ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس خبر کی تصدیق خود مولانا طارق جمیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔

Image Source: Google

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ “گذشتہ چند ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے”۔

دینی مبلغ مولانا طارق جمیل نے اپنے جاری کردہ پیغام میں مزید لکھا کہ اطباء کے مشورے سے اسپتال داخل ہوگیا ہوں، اس دوران مولانا طارق جمیل نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے.

اس دوران مولانا طارق جمیل سے محبت کرنے والے لوگوں کے درمیان جہاں تشویش کی ایک لہر پھیل گئی وہیں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔ سماجی رابطے ٹوئیٹر پر صارفین ان کی صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہر کررہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو جب ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی، تو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ “وہ مولانا طارق جمیل کوویڈ 19 سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں”۔

واضح رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہے، جہاں مریضوں کی تعداد میں ناصرف اضافہ ہوا وہیں وباء سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لہذا اس ہی سلسلے میں حکومت کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے، ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کیا جائے اور ماسک کا استعمال لازمی کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کئی مقامات پر مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ شہر بھر کے بازاروں، مالز، ریسٹورانٹ، شادی ہالز اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز کو سختی سے بروئے کار لانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago