ماں نے تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان کو معاف کردیا

کہتے ہیں انسان کی زندگی میں اگر سب سے کوئی قیمتی چیز ہے وہ ہیں کیونکہ نہ تو والدین نعمت زندگی میں ملتی ہے اور نہ ہی والدین کا کوئی نعم البدل ہے۔ ہمارے مذہب میں جہاں والدین سے بہترین سلوک کا حکم دیا گیا ہے وہیں ماں کے قدموں تلے تو جنت قرار دی گئی ہے۔ ان سے اف تک نہ کرنے کی ممانعت ہیں تاہم اس دنیا میں بہت ایسے بدنصیب بھی ہیں جو ماں باپ کو صرف زندگی میں ستاتے ہیں، ان سے بدسلوکی اختیار کرتے ہیں اور اپنی دنیا اور آخرت کو برباد کرلیتے ہیں۔ باپ کا دل تو سخت ہوسکتا ہے لیکن ماں کا دل پھول سے بھی زیادہ نرم ہوتا ہے وہ اولاد کبھی نہ کبھی معاف کر ہی دیتی ہے کیونکہ وہ اپنی اولاد کو بےچین نہیں دیکھ سکتی ہے۔

اس ہی طرح کا ایک واقعہ روالپنڈی میں پیش آیا، جس کی ویڈیو گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، دیکھنے والوں کے دل منہ میں آگئے کیونکہ ہر ایک شخص کا ویڈیو دیکھ کر جہاں ایک جانب دل دہل گیا وہیں دوسری جانب لوگ غصے میں بھی آگئے۔ آخر کوئی کیسے اپنی ماں پر اس طرح بے رحیمی کے ساتھ اٹھا سکتا ہے، اس کے ہاتھوں میں زرا بھی لچک یا اس کے دل میں زرا بھی خوف کیسے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز ہوتا ہے، لوگوں کا ایک ہی مطالبہ سامنے آتا ہے، اس بدبخت کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، جہاں ملزم کی جانب سے اعترافی بیان آتا ہے کہ اس نے والدہ پر ہاتھ اٹھایا ہے جس پر وہ اپنی ماں سمیت سب سے معافی مانگتا ہے اور اپنے گناہ کی توبہ کرتا ہے۔

اس سلسلے کے حوالے سے گزشتہ رات متاثرہ خاتون کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغان وائرل ہوتا ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے گناہ پر معاف کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔ گلناز بی بی کے مطابق ان کے بیٹے نے ان سے معافی مانگی ہے اور وہ ارسلان کو اللہ اور اللہ کے نبی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے وہ ہر لحاظ سے ارسلان کو معاف کرتی ہیں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جس جس کی اس واقعے میں دل آزاری ہوئی ہے، وہ سب بھی اب ارسلان کو معاف کردیں، ارسلان نے اپنے گناہ کی معافی مانگ لی ہے اور توبہ کرلی ہے لہذا سب اس کو معاف کردیں۔ ان کی جانب سے بھی بیان حلفی جمع کروا دی گئی ہے، کسی بھی قسم کی اب کوئی قانونی چارہ جوئی نہ کی جائے۔

اس حوالے سے بیٹے ارسلان اور بہو بسمہ کا بھی علحیدہ سے ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنی والدہ سے معافی مانگی تھی اور اپنے عمل کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس گھر میں لڑائی ہوئی، کاروکاری پریشانیوں بھی چل رہیں تھیں اور پھر یہ لڑائی ہوئی اور غصے میں یہ سب ہوگیا۔ جس کی سچے دل سے معافی مانگتا ہوں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: بیٹا وہ ہی سب کچھ کرتا ہے جو بہو کہتی ہے، وہ پہلے ایسا نہیں تھا

یاد رہے یہ معاملا سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد کافی وائرل ہوا تھا۔ جس کے بعد چھوٹی بہن زوبیا میر کا موقف سامنے آیا تھا کہ بھائی نے یہ سب کچھ پراپرٹی اور پیسوں کی وجہ سے کیا ہے۔ جس پر بہو بسمہ کی جانب سے موقف سامنے آیا تھا کہ زوبیا سوتیلی بہن اور وہ جھوٹ بول رہی ہے، میں حاملہ ہوں میری ساس نے پہلے مجھے مارا ہے پھر یہ سب ہوا ہے۔ سچ کیا تھا اب وہ معنیٰ نہیں رکھتا خیر سے معاملہ باہمی اتفاق سے حل ہوگیا ہے۔ ہم سب اس معاملے پر امید ہی کرسکتے ہیں اللہ نہ کریں کبھی بھی اور کہیں بھی دنیا میں کسی ماں کے ساتھ ایسا ہو۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago