اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے مابین خراب تعلقات سے کون واقف نہیں ہے، دونوں کے ایک دوسرے پر الزامات اور پریس کانفرنسیں ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ خیال ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ اداکارہ نازش جہانگیر تھیں۔ بعدازاں محسن عباس اور ان کے افئیر کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔ تاہم اب بظاہر لگتا ہے کہ ان دونوں کے بھی آپس میں تعلقات کافی خراب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج سے کچھ عرصہ قبل اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے اپنے شوہر اور ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ مذکورہ شخصیات نے انہیں سوشل میڈیا پر بلیک میل اور ہراساں کیا۔ محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بعدازاں 2019 میں دونوں کے مابین خراب حالت سے متعلق خبریں سامنے آئیں اور پھر ان میں طلاق ہوگئی تھی۔
اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر گھریلو تشدد اور نازش جہانگیر کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا البتہ اداکار کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اس دوران اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے ان الزامات پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی تھی۔
بعدازاں محسن عباس اور نازش جہانگیر کے متعلق خبریں سامنے آتی رہی کہ دونوں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات (ریلشن شپ) میں ہیں۔ تاہم گزشتہ رات دونوں فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری انتہائی حیرت انگیز تھیں اور لگتا یوں ہی یے کہ دونوں میں اب علحیدگی ہوگئی ہے۔
نازش جہانگیر کی شئیر کردہ اسٹوری میں اداکارہ بہت جذباتی نظر آئیں، اداکارہ لکھتی ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ان لوگوں سے بچایا جو آگے چل کر میرے لئے بہتر نہیں تھے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی کی حقیقت کو بار بار جاننا آپ کو توڑ دیتا ہے، لیکن یہ جاننا کہ اللہ نے کچھ بہتر لکھا ہے، آپ کو مضبوط بنا دیتا ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے ایک۔اسٹوری میں والدہ کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے مخلص چیز ہیں۔
دوسری جانب کچھ تھوڑی دیر بعد اداکارہ محسن عباس حیدر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی گئی، جس سے اندازہ واضح ہونے لگا کہ ان میں علحیدگی ہوگئی ہے، اداکار لکھتے ہیں کہ شکریہ اللہ پاک آپ نے مجھے زہر نما اور نفسیاتی لوگوں سے بچایا، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ میں بہتر ہوں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نازش جہانگیر نے محسن عباس کی سابقہ بیوی کے ساتھ مبینہ تنازعہ پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ، کہ “میں اس تمام تنازعہ کے دوران خاموش رہی۔ “مجھے لگتا ہے کہ میری پرورش مجھے کسی بھی حالت میں کسی کے بارے میں برا بولنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اور میں کبھی بھی دوسرے شخص کی کردار کشی کے بارے میں نہیں سوچ سکتی، پھر چاہے وہ میرا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔
مزید پڑھیں: کیا ایف آئی اے نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے؟
اداکارہ نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ اس پورے معاملے کے دوران ان کے والد ان کے پیچھے کھڑے تھے، انہوں مجھ سے کہا تھا کہ جس دن تمھیں واپس آنا ہو تم۔آ سکتی ہو، تمہارے لئے دروازے کھلے ہیں، لیکن اس معاملے پر کبھی بات مت کرنا، ہمیشہ خاموش اختیار رکھنا۔
محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ دونوں اپنا ذاتی معاملہ عوام کی سامنے خود لیکر آئے ہیں، وہ نہیں لیکر آئیں ہیں۔ میں اس بارے میں کچھ بات نہیں کروں گی، اور معاملے میں انہیں گھسیٹنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑھے گا، بلکہ وہ اس معاملے کے بعد اور بھی مضبوط ہوئی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…